ماں کو قتل کر کے اس کا گوشت کھانے والے بیٹے کو 15 سال کی سزا

ایلبرٹ نامی شخص نے اپنی عمر رسیدہ ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر قتل کے نشانات مٹانے کیلیے اس کا گوشت بھی کھاگیا۔

علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس
علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

ہسپانوی عدالت نے ماں کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے اور کتے کو کھلانے کے جرم میں سفاک بیٹے کو 15 سال سے زائد قید کی سزا سنا ئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھاجس میں ایک بیٹے نے سگی ماں کو قتل کرکے سفاکیت کی انتہا کردی تھی، ایلبرٹ نامی شخص نے اپنی عمر رسیدہ ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر قتل کے نشانات مٹانے کیلیے اس کا گوشت بھی کھاگیا۔


مجرم نے اپنی 69 سالہ ماں کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر آری اور چھری کی مدد سے اس کے ٹکڑے کرکے 15 دن تک ماں کا گوشت کھاتا رہا اور اپنے کتے کو بھی کھلاتا رہا جبکہ کچھ ٹکڑے پلاسٹک کے ڈبوں میں کرکے فریج میں محفوظ کرلیے اور باقی کوڑے دان میں پھینک دئیے۔

عدالت نے ماں کو قتل کرنے کے جرم میں بیٹے کو 15 سال قید اور لاش کی بے حرمتی کرنے پر 5 ماہ قید سزا سنائی ہے۔عدالت نے کہا کہ مجرم دل دہلا دینے والی واردات کے وقت اپنے ہوش و حواس میں تھا اسی لیے اسے جیل کی سزا کاٹنا ہوگی۔


پولیس نے ایلبرٹ نامی شخص کو 23 فروری 2019 کو اس وقت شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جب پولیس نے مقتول کی سہیلی کے کہنے پر اپارٹمنٹ کا دورہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jun 2021, 8:11 AM