دنیا کورونا اپڈیٹس: اسرائیل میں کورونا کے 1943 نئے معاملے، میکسکو میں مزید 626 اموات

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1943 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 108403 ہوگئی ہے

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

اسرائیل میں کورونا کے 1943 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 108403 ہوئی

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1943 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 108403 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وبا کے سبب مزید 16 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 875 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے سنیگین طور پر متاثر مریضوں کی تعداد 427 سے گھٹ کر 404 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کووڈ۔ 19 کے 825 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں یہاں مزید 2644 لوگوں کے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد اس مہلک وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 86466 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 21062 سرگرم معاملے ہیں۔

چین میں کورونا کے 8 نئے معاملے

چین میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ صحت کمیشن نے بتایا کہ بدھ کو درج کیے گئے سبھی آٹھوں معاملے غیر ملکی شہریوں سے متعلق ہیں۔ نئے معاملوں میں چار سنچوان صوبے، ہوبئی اور شنگھائی میں بالترتیب دو دو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ صحت کمیشن نے بتایا کہ اب تک 2243 غیر ملکی لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ جبکہ 212 لوگوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ ابھی تک اس وبا سے کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے۔


برطانیہ میں کورونا کے 1046 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 325546 ہوئی

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1048 نئے معاملے درج کیے گئے اور اس کے بعد یہاں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 328846 ہوگئی ہے۔ صحت اور سماجی نگہداشت کے محکمہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں اس وبا سے مزید 16 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41465 ہوگئی۔ اس سے ایک دن قبل یہاں اس انفیکشن سے 1184 نئے معاملے درج کیے گئے تھے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

ڈومنکن جمہوریہ میں کورونا کے 340 نئے معاملے

ڈومنکن جمہوریہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 340 نئے معاملے درج کیے گئے اور اس کے بعد یہاں اس سےمتاثر ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 92557 ہوگئی۔ وزارت صحت عامہ نے بتایا کہ 28 اور مریضوں کی موت ہونے کے بعد اس مہلک وائرس کے سبب مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1613 ہوگئی۔ ملک میں اس وقت 7329 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 20137 نے خود کو اپنے گھروں میں کوارنٹائن کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب 429 مریضوں کا مختلف اسپتالوں کی انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں علاج چل رہا ہے۔ ملک میں اب تک 63478 لوگ اس وائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


میکسکو میں کورونا سےمزید 626 اموات، تعداد اموات 62076 ہوئی

میکسکو سٹی: میکسکو میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 626 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس انفیکشن سے مرنے والے لوگوں کی تعداد 62076 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے وبا کے سینٹر کے ڈائرکٹر لوئس الومیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی تاخیر شب تک ملک میں کورونا انفیکشن کے 5267 نئے معاملے درج کیے گئے اور اس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 573888 ہوگئی۔ اس سے ایک دن قبل یہاں اس وبا کے 4916 معاملے درج کیے گئے تھے اور 650 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */