امریکہ: نئے سال میں مزید قہر برپا کرے گا کورونا، مہلوکین کی تعداد یکم فروری تک 4 لاکھ پہنچنے کا امکان!

کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے۔ یہاں یکم فروری 2021 تک انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 400000 تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

کورونا نے پوری دنیا میں تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے۔ یہاں یکم فروری 2021 تک انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 400000 تک پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وبا کے تعلق سے حال ہی میں لگائے گئے اندازہ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلویشن (آئی ایچ ایم ای) کے نئے اندازے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جنوری کے وسط تک کووڈ-19 سے روزانہ کے حساب سے 2250 لوگوں کے مرنے کا امکان ہے جو کہ حالیہ شرح اموات روزانہ 800 لوگ سے تین گنا زیادہ ہے۔


اس اندازہ کے مطابق یکم فروری تک یہاں مرنے والوں کی تعداد 399163 تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر حفاظتی تدبیروں پر صحیح سے عمل نہ کیا جائے یا اس میں ڈھیل دی جائے تو اعداد و شمار میں یکم فروری تک 513000 سے زیادہ تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ پیشین گوئی میں بتایا گیا ہے کہ اگر 95 فیصد لوگ باضابطہ طور پر ماسک کا استعمال کریں گے تو موت کی تعداد کے 337600 تک بنے رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */