فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ نے اقدامات بتائے

تصویر یو این آئی (بائیں)
تصویر یو این آئی (بائیں)
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت میں اضافہ کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی یا غیرجانبدار آبزرور کی تعیناتی کی جاسکتی ہے۔

گٹیرس نے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں اس سلسلے میں چار متبادل بھی پیش کئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

پہلے اور دوسرے متبادل میں بالترتیب، اقوام متحدہ امن کی نگرانی گروپ اور اقوام متحدہ کے شہری مشن کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا۔ تیسرے متبادل کے طور پر، فلسطینی شہریوں کے مسائل کا حل کئے جانے اور چوتھے متبادل میں فلسطین میں ایڈیشنل اقوام متحدہ انسانی حقوق اور سیاسی افسران کو بھیج کر موجودہ صورتحال کی نگرانی اور رپورٹ تیار کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2018, 12:22 PM