ابو ظہبی: لاک ڈاؤن میں مزید سختی، داخلے اور خروج پر لگی پابندی میں توسیع

یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں کے مکین اور شہری ابوظہبی، العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظہبی کے شہری اور مکین دوسری چھے امارتی شہروں میں نہیں جاسکتے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا کے معاملوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کے لئے توسیع کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق منگل 16 جون یعنی آج سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اطلاع دی ہے کہ ’’ابو ظہبی کی ہنگامی اور کرائسس کمیٹی برائے کووِڈ-19 وَبا نے پیر کو ابو ظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کے بعد امارات اور اس میں شامل علاقے العین اور الظفرہ میں لوگوں کے داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘


متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظہبی میں 2 جون کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہریوں اور مکینوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کی گئی تھی اور اب اس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

اس حکم کے تحت یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں کے مکین اور شہری ابوظبی، العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظہبی کے شہری اور مکین دوسری چھے امارتوں میں نہیں جاسکتے۔


دریں اثناء امارات ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ پیر کو دبئی سے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ اس طرح دبئی اور بحرین کے درمیان پروازیں باضابطہ طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔