کورونا سے بے حال میکسیکو میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار سے زائد

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران میکسیکو میں میں کورونا انفیکشن کے 5،681 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2،31،770 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 سے 741 لوگوں کی موت ہوجانے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرکے 28،510 پرپہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے وبائی امراض کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 5،681 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2،31،770 ہوگئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل لاطینی امریکی ملک میں کورونا انفیکشن کے 5،432 نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ 648 افراد اس وبا کی وجہ سےمرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو ایک وبا قرار دیا تھا۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 1.06 ملین سے زائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 5.14 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔