امریکا کے اسکول میں فائرنگ ، 3 طالب علموں سمیت 6 افراد ہلاک، خاتون حملہ آور ہلاک

واقعے کے بعد اسکول میں موجود دیگر طلباء کو پولیس کی حفاظت میں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ خوفزدہ طلباء کو ان کے والدین کے ساتھ چرچ لایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پیر کی صبح امریکی شہر نیش ولے کے ایک نجی عیسائی  اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین طالب علموں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ آور ایک خاتون تھی جسے پولیس نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ ان سب کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ ہسپتال لے جانے کے بعد متوفی کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ یہ حملہ کانوینٹ اسکول میں ہوا۔ واقعے کے بعد سے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والوں کو فوری علاج کے لیے منرو کیرل جونیئر چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نےان کا علاج کیا ۔ اس حملے میں مزید جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


اس واقعے کے بعد اسکول میں موجود دیگر طلباء کو پولیس کی حفاظت میں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ خوفزدہ طلباء کو ان کے والدین کے ساتھ چرچ لایا گیا۔ اسکول کی ویب سائٹ کے مطابق، 2001 میں قائم ہونے والے اسکول میں تقریباً 200 طلباء ہیں۔ اس کے علاوہ سکول میں 33 اساتذہ ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ میں ایسے حملے ہو چکے ہیں۔ جنوری میں امریکا کے شہر آئیووا میں ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں دو طالب علم جاں بحق جبکہ ایک استاد شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس واقعے سے دو روز قبل کیلیفورنیا میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */