امریکہ نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے سب سے بڑے پیکج کا کیا اعلان

جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیکیج یوکرین کے عوام کی حمایت کرنے کی ان کے ملک کے عزم کا حصہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خود مختاری کے دفاع کے لیے لڑائی جاری رکھی ہے۔

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی اضافی قسط دینے کا اعلان کیا ہے، جو روس اور یوکرین کے تنازع کو چھ ماہ تک پہنچنے کے بعد سب سے بڑا پیکیج ہے۔ امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیکیج یوکرین کے عوام کی حمایت کرنے کی ان کے ملک کے عزم کا حصہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خود مختاری کے دفاع کے لیے لڑائی جاری رکھی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق، نئے اعلان کردہ پیکیج میں چھ اضافی نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹمز، 155 ایم ایم آرٹلری گولہ بارود، 65 ہزار راؤنڈ 120 ایم ایم مارٹر گولہ بارود، 24 کاؤنٹر آرٹلری ریڈارز، پوما بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) اور اسکین ایگل یو اے ایس سسٹم کے لیے معاون ڈیوائس، ویمپائر کاؤنٹر یو اے ایس سسٹم اور لیزر سے چلنے والا راکٹ سسٹم شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔