امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2.7 کروڑ سے تجاوز

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن، 9 فروری (یو این آئی) امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین لگاتار بڑھتے جارہے ہیں، جن کی کل تعداد 2.70 کروڑ کے پار ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 63 لاکھ 61 ہزار 687 ہوگئی ہے اور 23 لاکھ 17 ہزار 211 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.7 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 463470 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا کی وجہ سے 23.21 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں اور 10.63 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    next