مالی میں شدید دہشت گردانہ حملہ، اقوام متحدہ کے 10 فوجی ہلاک

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریش نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے سبھی فوجی چاڈ کے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماسکو: مغربی افریقی ملک مالی میں اتوار کو اقوام متحدہ کے قیام امن مشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 10امن بردار فوجی ہلاک اور کم سے کم 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریش نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے سبھی فوجی چاڈ کے تھے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’’سکریٹری جنرل گٹریش نے چاڈ حکومت اور مہلوکین کے اہل خانہ اور انکے عزیزوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔‘‘ مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بکتر بند گاڑیوں میں سوار ہو کر اتوار کو یہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2013 میں مالی میں امن مشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ مشن تقریبا 15 ہزار جوانوں پر مشتمل ہے۔ مالی کئی دہشت گرد تنظیموں کے نشانہ پر ہے۔ ان میں القاعدہ اور داعش شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔