برازیل: مسلح افراد نے بار میں گھس کر کی اندھا دھند فائرنگ، 11 افراد ہلاک

میڈیا ذرائع کے مطابق مہلوکین میں بار کا مالک بھی شامل ہے اور پولس نے ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار حملہ آور زخمی ہے اور پولس نے اسے قبضے میں لے لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

برازیل کے بیلیم شہر میں اتوار کو تقریباً سات مسلح افراد نے ایک بار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے سبب 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل اور تین کاروں میں سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا 3:30 بجے اس وقت ہوا، جب مسلح افراد کا ایک گروہ ریاست کے دارالحکومت بیلیم میں ایک چھوٹے سے بار میں گھس گیا اور گاہکوں پر گولیاں چلائیں۔بی این او نیوز رپورٹ کے مطابق پارا ریاست کی ترجمان نتالیہ میلو نے کہا ’’وہ صرف تصدیق کر سکتی ہیں کہ ریاست میں اجتماعی قتل کیا گیا ‘‘۔


میڈیا ذرائع کے مطابق مہلوکین میں بار کا مالک بھی شامل ہے اور پولس نے ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار حملہ آور زخمی ہے اور پولس نے اسے قبضے میں لے لیا ہے۔ باقی حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولس نے گولی باری کی جانچ شروع کر دی ہے، لیکن فی الحال حملے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔


اس درمیان موبائل فون سے بنائے گئے ویڈیو میں فرش پر پھیلا خون، لاشیں، کرسیاں اور میز دکھائی دیے۔ فائرنگ میں چھ مرد اور پانچ خواتین کی موت کی تصدیق کی گئی اور کم از کم ایک شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں سات مسلح افراد ملوث تھے۔ حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔