امریکہ کے الینوئے میں یومِ آزادی پریڈ کے دوران گولی باری، متعدد زخمی

موصولہ اطلاعات کے مطابق شکاگو کے شمالی شہر الینوئس کے ہائی لینڈ پارک میں یومِ آزادی پریڈ شروع ہونے کے تقریباً 10 منٹ بعد گولیاں چلائی گئیں۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ امریکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق الینوئے میں یومِ آزادی کی پریڈ میں گولی باری ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں مل رہی ہیں، لیکن اس سلسلے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فائرنگ کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کچھ خبر رساں ادارے نے امریکی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یومِ آزادی پریڈ کے راستہ میں فائرنگ ہوئی جس کے بعد ہائی لینڈ پارک پولیس سرگرم ہو گئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں سے دور رہیں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو حالات سنبھالنے دیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شکاگو کے شمالی شہر الینوئس کے ہائی لینڈ پارک میں یومِ آزادی پریڈ شروع ہونے کے تقریباً 10 منٹ بعد گولیاں چلائی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔