روس: جنگل کی آگ نے مچائی تباہی، 1.3 ملین ہیکٹیئر اراضی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

روس کے علاقے سائبیریا میں ماہِ جولائی میں شروع ہونے والی آگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 1.3 ملین ہیکٹر جنگلاتی اراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔ حکام نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ماسکو: روس وفاقی جنگلات ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں جاری آگ کو بجھانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں اور کُل 36 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ روس کے مشرق میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ بیان کے مطابق یکم اگست سے 217 مقامات پر اور کُل 8 لاکھ 37 ہزار 813 ہیکٹیئر جنگلاتی اراضی میں آگ ابھی تک نہیں بجھ پایا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق متاثرہ مقامات میں سے 115 یاکوتستان میں اور 51 ارکتسک میں ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے 5 ہزار افراد سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے علاقے سائبیریا میں ماہِ جولائی میں شروع ہونے والی آگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 1.3 ملین ہیکٹر جنگلاتی اراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔ حکام نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔