پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو امریکہ میں گرفتار، رِشوت سمیت کئی طرح کی بدعنوانی کا الزام

ٹولیڈو پیرو اور برازیل کو جوڑنے والے ’انٹر اوشنک ہائی وے‘کی تعمیر کے لئے ایک سرکاری معاہدہ کے بدلے تعمیر سے منسلک برازیل کی ایک بڑی کمپنی اوڈبرچٹ سے رشوت لینے سمیت مختلف معاملات میں ملزم ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لیما: پیرو کے سابق صدر ال زینڈرو ٹولیڈو کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں منگل کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنے سرکاری ٹوئٹ اکاؤنٹ پر لکھا’’اٹارنی جنرل آفس یہ اطلاع دیتا ہے کہ پیرو کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سابق صدر ال زینڈرو ٹولیڈو کو امریکہ میں منگل کی صبح گرفتار کیا گیا‘‘۔

پراسیکیوٹرز نے کہا، ’’مسٹر ٹولیڈو کو ان کے ملک لوٹانے کے مقصد کے تحت امریکی حکام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے‘‘۔ مسٹر ٹولیڈو 2017 سے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ وہ پیرو اور برازیل کو جوڑنے والے ’انٹر اوشنک ہائی وے‘کی تعمیر کے لئے ایک سرکاری معاہدہ کے بدلے تعمیر سے منسلک برازیل کی ایک بڑی کمپنی اوڈبرچٹ سے رشوت لینے سمیت مختلف معاملات میں ملزم ہیں۔ یہ الزام مسٹر ٹولیڈو کی اہلیہ ایلیانا کارپ اور ان کے سابق سیکورٹی سربراہ ا براہم ڈین آن ور ان کے بیٹے شاي ڈین آن پر بھی لگے ہیں۔ پیرو کے سابق صدر ال زینڈرو ٹولیڈو کی حوالگی کی کارروائی میں ڈیڑھ سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jul 2019, 10:10 AM
/* */