سنگاپور عام انتخابات: پی اے پی ایک بار پھر فتحیاب، 93 میں سے 83 نشستیں حاصل

سنگاپور کے پی ایم لی ہسین لونگ نے انتخابات میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں کووڈ 19وبا سے نمٹنے اور اقتصادی حالات مضبوط کرنے اور اس بحران سے نکلنے کیلئے اس رائے عامہ کا استعمال کروں گا۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سنگاپور: سنگاپور کی برسراقتدار پیپلز ایکسن پارٹی (پی اے پی) نے پارلیمانی انتخابات میں 93 میں سے 83 نشستیں جیت کر ایک بار پھر اقتدار حاصل کرلیا۔ الیکشن آفیسرتان مینگ دوئی نے ہفتہ کے روز اس بارے میں تفصیلات بتائیں۔ پی اے پی کو اس بار 61.24 فیصد ووٹ ملے ، حالانکہ یہ 2015 کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے۔ اسے 2015 میں 69.86 فیصد ووٹ ملے تھے۔ پی اے پی کے علاوہ ورکس پارٹی کو 10 نشستیں ملی ہیں۔ اسے 2015 کے مقابلہ چار نشستیں زیادہ ملی ہیں۔

پی اے پی کو ایس ایم سی کی 83 میں سے 13 اور جی آر سی سے 15 نشستیں ملی ہیں جبکہ ورکس پارٹی کو سبھی10 نشستیں ہوؤگانگ، ایس ایم سی ، الجینید جی آر سی اور سینگکانگ جی آر سی ملی ہیں۔ سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے انتخابات میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’میں کووڈ 19وبا سے نمٹنے اور اقتصادی حالات مضبوط کرنے اور اس بحران سے نکلنے کیلئے اس رائے عامہ کا استعمال کروں گا۔سنگا پور کے عوام کے ذریعہ مجھ پراور پارٹی پر اعتماد کرنے پر میں فخر محسوس کررہاہوں ‘‘۔


واضح رہے کہ پی اے پی نے 2015 کے عام انتخابات میں 89 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار اسے چھ نشستیں کم ملی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */