کورونا: ایران میں اوسطاً ہر 10 منٹ میں ایک کی موت، ہر گھنٹے میں 50 نئے مریض

ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے نئے معاملے بھی مستقل سامنے آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایرانی وزارت صحت نے کل اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد آج 1284 ہوگئی ہےاور اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے ۔واضح رہے چین اور اٹلی کے بعد ایران سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے۔

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے نئے معاملہ مستقل سامنے آ رہے ہیں ۔ صوبہ تہران میں سب سے زیادہ 137 کرونا مریض سامنے آئے ۔اس کے بعد اصفہان میں 108 اور صوبہ گیلان میں 73 افراد میں کرونا کی تشخیص کی گئی۔


رئیسی نے کہا کہ تہران اور اصفہان سمیت 11 گورنریوں میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عوام نے حکومت کی ہدایت کی تعمیل شروع کی ہے اور وہ گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے میں اوسطا 50 نئے کورونا مریض سامنے آ رہے ہیں جب کہ ہر دس منٹ میں ایک مریض فوت ہو رہا ہے۔


جہان پور نے 'ٹویٹر' پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں تقریبا ہر گھنٹے میں 50 افراد " کووڈ 19 "سے متاثر ہوتے ہیں۔ اور ہر دس منٹ میں ایک شخص کورونا انفیکشن کی وجہ سے مر جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔