سری لنکا میں کووڈ-19 کی نئی شکل پائی گئی

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیلٹا ویرئنٹ الفا اسٹرین سے زیادہ ں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس نئے ویرئنٹ کو لے کر خوف بڑھ گیا ہے۔

سری لنکا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
سری لنکا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ابھی کورونا کی دوسری لہر پوری طرح ختم بھی نہیں ہوئی ہےاور تیسری لہر کی باتیں شروع ہوگئی ہیں لیکن اس بیچ ہندوستان کے پڑوسی ملک سری لنکا سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے۔ سری لنکا کے حکام نے جمعرات کے روز کہا کہ دارالحکومت کولمبو میں پہلی بار ہندوستان میں پائے جانے والے B.1.617.2 وائرس کی ایک نئی شکل کا پتہ چلا ہے۔


سری جے ورددھنے پورہ یونیورسٹی کے شعبہ امیونولوجی اور مالکیولر میڈیسن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر چندیما جیونندرا نے بتایا کہ کولمبو کے ڈیماتگوڑہ علاقے سے پانچ نمونوں میں کورونا کی نئی شکل کا پتہ چلا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سری لنکا میں دو مریضوں میں اس نئی شکل کا پتہ چلا تھا ، لیکن یہ قرنطینہ مراکز اور کسی بھی سوسائٹی میں نہیں پایا گیا تھا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیلٹا ویرئنٹ الفا اسٹرین سے زیادہ ں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس نئے ویرئنٹ کو لے کر خوف بڑھ گیا ہے۔

صحت کے حکام نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ نئے متاثرین کی اطلاع ملی ہے۔قرنطینہ مراکز اور ملک کے بہت سے علاقوں میں کووڈ ۔19 کے نئے ڈیلٹا اور الفا اسٹرین کا پتہ چلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔