مالدیپ کے وزیر ماحولیات علی صالح پر قاتلانہ حملہ، حملہ آور گرفتار

علی صالح پر یہ قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ ہلہملے میں ایک سڑک پر اپنی اسکوٹی سے کہیں جا رہے تھے، حملہ آور نے وزیر کے گلے کے پاس تیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کیا، حالانکہ وہ کسی طرح بچ گئے۔

علامتی تصویر، سوشل میڈیا
علامتی تصویر، سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مالدیپ کے وزیر ماحولیات علی صالح پر قاتلانہ حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ان پر پیر کی دوپہر کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ مالدیپ کی راجدھانی مالے کے شمال میں سڑک پر ایک شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا، لیکن علی صالح اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس حملہ میں علی صالح کے بائیں ہاتھ میں چوٹیں آئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ علی صالح پر یہ قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ ہلہملے میں ایک سڑک پر اپنی اسکوٹی سے کہیں جا رہے تھے۔ حملہ آور نے وزیر کے گلے کے پاس تیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کیا، حالانکہ وہ کسی طرح اس حملے میں بچ گئے اور اسکوٹی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اس واقعہ کے بعد حملہ آور شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسے 15 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی عمر 43 سال ہے اور یہ غالباً وہی شخص ہے جس کو گزشتہ جولائی ماہ میں پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے لوگو والا کپڑا پہن کر مسجد میں گھسا تھا۔ بعد ازاں اسے رِہا بھی کر دیا گیا تھا۔ بہر حال، زخمی وزیر ماحولیات علی صالح کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */