فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کی اصل وجہ اسرائیل ہے: اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے زیر انتظام تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک تنازع کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے زیرانتظام تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک تشدد اور عدم استحکام کی بار بار آنے والی لہر کی تنازع کی "بنیادی وجوہات" ہیں۔

انکوائری کمیشن کےسربراہ اور انسانی حقوق کے سابق ہائی کمشنر نوی پلے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ "اس تنازعہ کی بنیادی وجوہات کے بارے میں نتائج اور سفارشات زیادہ تر اسرائیل کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل ہی تنازع کی بنیاد ہے‘‘۔

کمیٹی کی پہلی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ " فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ ختم کرنا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے، تشدد کی مسلسل لہر کو ختم کرنابہت ضروری ہے۔"


کشیدگی کی دائمی وجہ فریقین فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی طرف سے مشرقی یروشلم اور اسرائیل سمیت دونوں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بار بار ہونے والے واقعات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے 20 کے قریب طلباء اور ریزرو فوجیوں نے منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے رپورٹ کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سب سے زیادہ اثر ڈالنے کے لیے کچھ مظاہرین نے اپنے آپ کو فلسطینی تحریک حماس کے ارکان کے بھیس میں پیش کیا اور اپنے چہرے سیاہ فوجی ماسک سے چھپا لیے تھے۔

مظاہرین نے "ہم معصوم شہریوں کو مار رہے ہیں اور اقوام متحدہ ہماری حفاظت کر رہی ہے" کے الفاظ میں نعرے لگائے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی فلسطینی غاصب اسرائیلیوں کو ہلاک کرتے ہیں اور اقوام متحدہ ان فلسطینیوں کی حمایت کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Jun 2022, 10:13 AM