حماس کے 20 افسروں کو ہلاک کرنے کا اسرائیل نے کیا دعوی

جمعرات کی رات آئی ڈی ایف نے ایک مبہم بیان جاری کر کے کہا تھا ’’اس کی فضائی اور زمینی فوج فی الحال غزہ کی پٹی میں حملہ کر رہی ہے‘‘۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے شمالی غزہ پٹی میں کھودی گئی سرنگوں کے ایک نیٹ ورک پر رات بھر ہوئےمیں حماس کے کم ازکم 20 سینئر افسروں اور سینکڑوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اورراکٹ سسٹم کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے این 12 کے نشریاتی ادارے کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل جمعرات کی رات آئی ڈی ایف نے ایک مبہم بیان جاری کر کے کہا تھا ’’اس کی فضائی اور زمینی فوج فی الحال غزہ کی پٹی میں حملہ کر رہی ہے‘‘۔ کچھ بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ ساتھ حماس کے عسکریت پسندوں نے اس بیان کو انکلیو میں ایک اسرائیلی زمینی آپریشن کا آغاز قرار دیا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق، بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑیاں اور ٹینک اسرائیل اور غزہ کو الگ کرنے والی باڑ کی طرف آگے بڑھ رہے تھے جبکہ حماس کے عسکریت پسندوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی باڑ کو عبور کر چکی تھی۔ مبینہ طور پر اس نے حماس کے عسکریت پسندوں کو زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک میں پناہ لینے پر مجبور کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔