کیلیفورنیا: جنگل میں لگی تباہ کن آگ 70 ہزار ایکڑ میں پھیلی، 25 افراد ہلاک

کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی زبردست آگ کی وجہ سے ریاست کے تین علاقوں میں رہنے والے تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں حکام کے مطابق مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ ریاست کے شمالی پیراڈائز قصبہ میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے وہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یہ قصبہ تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ دو افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی علاقے میں مالیبو کے قریب ملی ہیں۔ تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کو ریاست کے تین علاقوں میں لگی بڑی آگ کے سبب اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جمعرات کو ’کیمپ کی آگ‘ بوٹے کاؤنٹی میں پھیلنے لگی اور آگ بجھانے والا عملہ آگ کو قابو کرنے میں ناکام رہا یہاں تک کہ آگ نے پیراڈائز قصبہ کو تباہ کر دیا۔

بی بی سی کے مطابق جمعہ کو ایک دوسری جگہ ریاست کے جنوب میں مالیبو ساحلی ریزارٹ کے امیر علاقے میں آگ لگ گئی جو پھیل کر دگنی ہو چکی ہے۔ اس آگ کو ’وولسی‘ کا نام دیا گیا ہے اور اب تک وہ 70 ہزار ایکڑ پر پھیل چکی ہے۔ جن شہروں اور قصبوں کو خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں تھاؤزینڈ اوکس بھی ہے جہاں بدھ کو ایک مسلح شخص نے گولی مار کر 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Nov 2018, 1:09 PM