نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے والی 5 خواتین کو ملی سخت سزا

مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

قاہرہ: سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں مصر میں 5 نوجوان خواتین کو دو سال قید اور 3 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ہے۔ مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار و روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں یہ سخت سزا سنائی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ’ٹک ٹاک‘ اور’انسٹاگرام‘ پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ مصرمیں یہ پہلا موقع ہے جب سوشل میڈیا پوسٹس پر کسی خاتون کو سزا سنائی گئی ہے۔

Published: 28 Jul 2020, 10:10 AM
next