ترکیے میں پھر آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.0 رہی، عوام ایک بار پھر دہشت میں مبتلا

زلزلہ ترکیے کے ہاتے علاقہ میں آیا ہے جہاں پہلے ہی زلزلے کے سبب تباہی کا منظر پھیلا ہوا ہے، ترکیے کی قومی آفات و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے اس زلزلہ کی تصدیق کی ہے۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ترکیے میں 6 فروری اور اس کے بعد آئے زلزلوں نے جو بھیانک تباہی پھیلائی، اس کے پیش نظر ابھی راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری ہی ہے، اور ایک بار پھر ملک میں زلزلہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے کے ہاتے علاقہ میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 بتائی جا رہی ہے۔ اس زلزلہ نے مقامی لوگوں میں ایک بار پھر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ترکیے کی قومی آفات و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے اس زلزلہ کی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ اس زلزلہ سے کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ترکیے اور شام میں 6 فروری کو آئے زوردار زلزلے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار کے پار جا چکی ہے۔ اس تباہی میں منہدم عمارتوں کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا عمل اب بھی جاری ہے، یعنی مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہاتے علاقہ میں اس ہفتہ 6.4 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور یہی وجہ ہے کہ تباہی کا امکان پہلے سے مزید بڑھ گیا ہے۔


ترکیے کے وزیر داخلہ سوئلو کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو ملک میں 7.8 شدت کے آئے زلزلہ کے بعد مہلوکین کی تعداد 43556 ہو گئی ہے۔ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 3688 بتائی جا رہی ہے۔ اس طرح مشترکہ ہلاکتوں کی تعداد 47244 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */