برازیل میں کورونا انفیکشن کی تباہی جاری، مہلوکین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں کورونا وبا کے 22048 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اب کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ملک میں 3057470 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 703 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی کی تعداد بڑھ کر 101،752 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 22،048 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اب اس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3،057،470 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز برازیل میں کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ اس مہلک وائرس اور اس کے اثرات سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد اس ملک کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔

برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سائو پاؤلو رہا ہے جہاں اس وبا سے اب تک 25،151 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور628،415 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 14،108 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور180،016 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور سی آرا میں 7،979 نے کووڈ 19سےاپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ یہاں 188،657 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔