بنگلہ دیش میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز، 24 گھنٹوں میں 55 اموات

گزشتہ24 گھنٹوں میں 1904 مریض مکمل طور پر صحتمند بھی ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 72625 ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں دو ہزار سے زیادہ افراد کی موت عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہوچکی ہے۔ خیال رہے کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی اور اس کے بعد مہلوکین کی تعداد دھیرےد ھیرے بڑھتی چلی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثر55 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،052 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2،738 کورونا کے نئے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب 1،62،417 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 1904 مریض مکمل طور پر صحتمند بھی ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 72،625 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔