امریکہ میں اسکول کھولنے کا معاملہ تنازعہ کا شکار، سی ڈی سی نے ٹرمپ کا حکم ماننے سے کیا انکار

سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ٹرمپ کے حکم نامہ پر دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے دی گئی گائیڈ لائنز تبدیل نہیں کر سکتے ، ہماری گائیڈ لائنز تبدیل نہیں ہو سکتیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امر یکہ میں اسکول کھولنے کے معاملہ پر ٹرمپ انتظامیہ نئے تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ اسکول کھولنے سے متعلق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے صدر ٹرمپ کا حکم نامہ ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اسکول کھولنے کے لئے بنائی جانے والی گائیڈ لائنز ’بہت سخت‘ اور’مہنگی‘ ہیں، اس میں تبدیلی کی جانی چاہیے۔ لیکن سی ڈی سی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں دھمکی آمیز لہجہ میں کہا کہ اگر اسکول کھولے جانے کے خلاف مزاحمت کی گئی تو اسکول فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔ حالانکہ بتایا جاتا ہے کہ ایسا کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا اختیار محدود ہے ۔


بہر حال، امریکی صدر ٹرمپ نے سی ڈی سی کو نئی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تاہم سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے دی گئی گائیڈ لائنز تبدیل نہیں کر سکتے ، ہماری گائیڈ لائنز تبدیل نہیں ہو سکتیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔