کورونا کے تازہ قہر سے سہمے چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرانکس ہول سیل مارکیٹ بند کیا

پیر کے روز شینزین میں کووڈ کے 11 کیسز ملنے کے بعد 24 میٹرو اسٹیشن کو بند کر فوٹین ضلع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لوؤہو میں گوئیان، ننھو اور سنگنگ میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وبا کی تازہ لہر کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے بڑھتے قہر کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے حصے کی شکل میں شینزین کے جنوبی ٹیکنالوجی سنٹر ہواکیانگ بیئی واقع دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانکس ہول سیل مارکیٹ کو چار دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ ہواکیانگ بیئی میں کاروباری سرگرمی کی معطلی شینزین حکومت کے ذریعہ قہر کو روکنے کے لیے شروع وسیع ترکیبوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ حالانکہ بند ہونے سے نئے مسائل پیدا ہو گئے ہیں، کیونکہ ہائی ٹیک صنعت کا 2020 میں شینزین کی مجموعی ملکی پیداوار میں 20 فیصد حصہ تھا۔


ایک عالمی الیکٹرانکس سورسنگ سنٹر ہواکیانگ بیئی ضلع کو پیر سے جمعرات تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سپرمارکیٹ، ریستوراں اور فارمیسیز جیسے ضروری کاروباروں کو چھوڑ کر متاثرہ سیکٹرس کی سبھی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ریستوراں کو صرف ٹیک اَوے فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ سبھی ڈائن اِن سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔‘‘

1.7 کروڑ سے زیادہ کے شہر شینزین نے مارچ میں ایک ہفتہ کے اندر کووڈ-19 کے قہر کو روکنے میں کامیابی حاصل کی اور اسے اثردار حکومت کے ایک ماڈل کی شکل میں مشہور کیا گیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق پیر کو شینزین میں کووڈ-19 کے گیارہ مصدقہ معاملوں کا پتہ چلا، جس سے 24 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا اور فوٹین ضلع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لوؤہو میں گوئیان، ننھو اور سنگنگ علاقوں میں بھی مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیئے گئے اور آن لائن تعلیم شروع کر دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔