آسٹریلیا میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کی تیاری، معاہدہ پر ہوا دستخط

آسٹریلیائی دواساز کمپنی سی ایس ایل کو توقع ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک کوئنس یونیورسٹی کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ابھی اس ویکسین کے پہلے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ ہو رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کی مفت ویکسین فراہم کرنے کے لئے ویکسین بنانے والوں کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت آسٹریلیائی حکومت کو اس معاہدے کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی ایسٹروجینیکا کے ذریعہ بنائی جانے والی کورونا ویکسین اورکوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی 8.48 کروڑ سے زائد ڈوز کی فراہم کی جائے گی۔یہ ویکسین آسٹریلیا میں ہی تیار کی جائیں گی۔

آسٹریلیا کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کے 38 لاکھ ڈوز آئندہ سال جنوری، فروری میں سپلائی کئے جانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ، آسٹریلیائی دوا ساز کمپنی سی ایس ایل کوئینز لینڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کی جانے والی اپنی کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد ڈوز فراہم کرے گی۔سی ایس ایل کو توقع ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک کوئنس یونیورسٹی کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ابھی اس ویکسین کے پہلے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ ہو رہا ہے۔کمپنی نے کہا کہ آسٹریلیائی حکومت کے مالی تعاون سے وہ اس ویکسین کی تقریباتین کروڑ ڈوز تیار کرے گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔