پیرس میں ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کو لے کر احتجاج

فرانس بلیو ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا 350 مظاہرین چارلس ڈی گال کے باہر اور 200 اورلی کے قریب جمع ہوئے ہیں اور احتجاج کر رہےہیں۔

 فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں کئی شعبہ بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی کمپنیاں بند ہوگئی ہیں یا بند ہونے کی کگار پر ہیں ۔ کئی ائیرلائنس بہت بری طرح متاثر ہیں جس کی وجہ سے یا تو انہوں نے اسٹاف میں کمی کر دی ہے یا ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کر دی ہے۔

فرانس میں بھی ہوائی اڈے کے ملازمین کچھ ایسے مسائل ایسے پریشان ہیں۔ ہوائی اڈے کے سینکڑوں کارکنان جمعہ کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چارلس ڈی گال (سی ڈی جی) اور اورلی ہوائی اڈوں کے داخلی دروازے پر جمع ہوئے تاکہ تنخواہوں میں کمی کے خلاف احتجاج کیا جائے۔


پیرس میں گزشتہ ہفتہ جس طرح دشواریوں سے بچنے کے لئے مظاہرہ کررہے ملازمین کو ائرپورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، اس کے بعد ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مسافروں سے کہا کہ وہ ٹرمینل میں جانے کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھیں اور اس میں تعاون کریں۔

ائرپورٹ اتھارٹی نے ٹویٹ کیا کہ “سی ڈی جی اور اورلی میں عملے کا مظاہرہ جاری ہے۔ سڑکوں کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہوگا۔ ہماری تجویز ہے کہ آپ ہوائی اڈے پر وقت پر پہنچنے کے لئے خود اس کا جائزہ لیں۔‘‘


فرانس بلیو ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا 350 مظاہرین چارلس ڈی گال کے باہر اور 200 اورلی کے قریب جمع ہوئے ہیں۔ اورلی ائرپورٹ کے ٹرمینل 4 میں پولیس تعینات ہے۔ ریڈیو نے بتایا کہ ائرپورٹ ٹریڈ یونین نے جمعہ کو ہڑتال کا نوٹس دیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہڑتال اتوار کی صبح سات بجے تک جاری رہے گی۔

گذشتہ ہفتے کے آخر میں چارلس ڈی گال ہوائی اڈے پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جس سے گرمیوں کی تعطیلات پر جانے والے مسافروں میں کچھ تشویش پھیل گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */