داعش کا سرکردہ رہنما ابو ابراہیم شام میں ہلاک

شامی شہری دفاع کے رضاکاروں کے ایک گروپ نے بتایا کہ اس کارروائی میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں چھ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکی فوج نے شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سرکردہ رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کر دیا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کیاکہ میری ہدایات پر گزشتہ رات امریکی فوجی دستوں نے شمال مغربی شام میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی شروع کی۔


انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کا شکریہ، ہم نے آئی ایس کے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو میدان جنگ سے ہٹا دیا ہے۔ مہم کے بعد تمام امریکی بحفاظت واپس لوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے جمعرات کو شمال مغربی شام کے اسی صوبے میں آپریشن کیا جہاں امریکی خصوصی دستوں نے 2019 میں آئی ایس کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کیا تھا۔

امریکی اسپیشل فورسز نے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب کے چھوٹے سے گاؤں اتمہ میں دو گھنٹے تک آپریشن چلایا۔شامی شہری دفاع کے رضاکاروں کے ایک گروپ نے بتایا کہ اس کارروائی میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں چھ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ اس کارروائی میں دو منزلہ عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔اس کارروائی کے دوران ابو ابراہیم الہاشمی القریشی نے خود کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔