انڈونیشیا میں پھر آیا شدت آمیز زلزلہ، لرز گئیں کچھ عمارتیں

زلزلے کا مرکز فلورنس تیمور ضلع سے 62 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے 540 کلومیٹرگہرائی میں لارنٹکا کا سب ڈسٹرکٹ تھا۔ حالانکہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس شدت آمیز زلزلہ کے باعث عوام الناس میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے وسطی صوبے مشرقی نوسا ٹینگارا میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 ریکارڈ ہونے کی بات کہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز فلورنس تیمور ضلع سے 62 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے 540 کلومیٹرگہرائی میں لارنٹکا کا سب ڈسٹرکٹ تھا۔ حالانکہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 6.1 شدت والے زلزلے کے نتیجے میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں موصول ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔


اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی انڈویشیا کے جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عمارتیں زمیں بوس ہوئیں اور آٹھ افراد اپنی جان سے گئے تھے۔ انڈونیشیائی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بالی کے سیاحتی علاقے میں ہوا تھا جہاں ایک ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

یاد رہے کہ سال 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا پر آنے والے اس زلزلے کو 1900 کے بعد آنے والا تیسرا بڑا اور 1964ء میں الاسکا میں آنے والے زلزلے کے بعد سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جاتا ہے۔ زلزلے اور سونامی، جس سے انڈونیشیا سمیت جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے متعدد ممالک کو نقصان پہنچا تھا، سے 2 لاکھ 27 ہزار 898 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ تقریباً 17 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 9.1 بتائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔