سری لنکا میں بحریہ کے 30 جوان کورونا متاثر

بحریہ کے ایک افسر کے بیمار ہونے کے بعد ٹیسٹ میں 30 بحریہ کے جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری لنکا کی دار الحکومت کولمبو کے قریب بحریہ کے 30 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بحریہ کے کیمپ کو آئیسولیشن علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سری لنکا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 373 ہو گئی ہے۔

فوج کے کمانڈر شاویندر سلوا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اس وقت کووِڈ-19 وائرس کی زد میں آ گئے جب ان کی ٹیم جا۔ایلا کے سوددوویلا میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو ڈھونڈ رہی تھی۔ مشتبہ مریض قرنطینہ سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے تھے۔


بحریہ کے ایک افسر کے بیمار ہونے کے بعد ٹیسٹ میں 30 بحریہ کے جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے۔ ویلیسارہ بحریہ کے کیمپ میں تعینات فوجیوں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور کیمپ کو بند کر دیا جائے گا۔

سری لنکا کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 373 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 107 افراد کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ کورونا سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 259 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔


دار الحکومت کے علاوہ اس کے آس۔ پاس کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطے پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے جبکہ حکومت گھر سے ہی کام کرنے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے۔ ملک میں تمام اسکول اور یونیورسٹی گذشتہ ماہ سے ہی بند پڑے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔