انڈونیشیا: زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد 2000 کے پار

قومی آفات ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو پرو نوگروہو نے شنہوا کو بتایاکہ متاثرین کی تلاش جاری رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کی درخواست پر تلاشی اور بچاؤ مہم جمعہ کو ایک دن کے لئے بڑھا ئی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جکارتہ: انڈونیشیا کےوسطی سلاویسی صوبہ میں ایک کےبعد ایک زلزلہ کے جھٹکوں اور سنامی کی زد میں آئے لوگوں کی ہلاکتوں کی تعداد 2073ہوگئی ہے ۔قومی آفات ایجنسی نے تلاشی مہم ایک دن کے لئے بڑھادی ہے ۔ قومی آفات ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو پرو نوگروہونے شنہوا کو بتایاکہ متاثرین کی تلاش جاری رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کی درخواست پر تلاشی اور بچاؤمہم جمعہ کو ایک دن کےلئے بڑھا ئی گئی ہے ۔

مسٹر سوٹوپو نوگروہو نے صحافیوں سے کہا،’’تلاشی اور بچاؤ مہم کی میعاد جمعہ کو ختم ہوگئی ۔‘‘ انھوں نے کہا کہ زلزلہ اور سنامی سے کل 87ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ،جن میں سے 78ہزار994لوگ وسطی صوبہ کے 1112شیلٹر ہوم میں رہ رہے ہیں جبکہ باقی آس پاس کے صوبوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 28 ستمبر کو ایک کے بعد ایک 6، 7اعشاریہ 4 اور 6اعشاریہ 1کی شدت کے آئے زلزلہ کے بعد صوبائی راجدھانی پالو ،ڈونگالا ،سنگی اور پریگی ماؤنٹینگ میں تین میٹر تک اونچی سنامی کی لہروں کی زد میں آنے سے تباہی مچی تھی ۔ اس سلسلے میں ترجمان نے بتایاکہ کم سے کم 2549لوگ شدید طورپر زخمی ہیں اور 8130لوگ معمولی زخمی ہیں ۔اس قدرتی آفت کے بعد سے پانچ ہزار سے زائد لوگ لاپتہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */