سعودی عرب: خاتون کو سب سے بڑے سیاحتی منصوبہ کی ذمہ داری

سعودی عرب میں تبدیلیوں کا دور جاری ہے اور عرب خواتین کو بڑے پیمانے پر نہ صرف آزادی دی جارہی ہے بلکہ ان کو ذمہ داریاں بھی دی جا رہی ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شہزادہ سلمان نے سعودی عرب میں اصلاحات کا بڑا دور شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے جہاں کئی شعبوں میں سعودی خواتین کو آزادی دی جا رہی ہے وہیں خواتین کو کئی اہم ذمہ داریاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اسی کے تحت اب سعودی عرب کے سب سے بڑے سیاحتی اور تجارتی منصوبہ ’نیوم سٹی‘ میں سیاحت کے شعبے کی نگرانی ایک خاتون کو سونپنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ اہم قدم ہے جس کو بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’نیوم‘ پروجیکٹ میں سیاحت کے امور کی نگرانی کے لیے محترمہ اراڈانا کوالا کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ’نیوم‘ کےآفیشل ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ پرمسرت اعلان کررہے ہیں کہ اراڈانا کوالا ہماری ٹیم کا حصہ بن چکی ہیں اور انہیں ’نیوم‘ پروجیکٹ میں سیاحت کے شعبے کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ہم نیوم میں اراڈانا کوالا کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ادھر’نیوم‘ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیوانجینیئر نظمی النصر نے کہا ہے کہ وہ اراڈانا کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی نگرانی خاتون کو دیئے جانے سے نیوم کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔ مستقبل میں ’نیوم‘ کو زیادہ فعال اور سیاحت کے حوالے سے کامیاب بنانے میں کوالا اہم کردار ادا کریں گی۔ ان کے پاس چار براعظموں کے 70 ملکوں میں 17 سال تک سیاحت کے لیے خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Aug 2018, 10:29 AM
/* */