دہشت میں امریکہ: کورونا کے 68 ہزار نئے معاملے اور مزید 947 اموات

کورونا کا قہر دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا انفیکشن کے اب تک 3560364 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 138201 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں کورونا وائرس سب سے زیادہ قہر برپا کیے ہوئے ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکہ میں کورونا کے 68428 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران 947 لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے امریکہ میں ہی ہیں۔ امریکہ میں اب تک 3560364 کورونا انفیکشن کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 1874274 کیسز سرگرم ہیں اور 1679633 لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے۔ امریکہ میں اب تک کورونا سے 138201 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے میں جتنی تیزی سے کورونا امریکہ میں پھیل رہا ہے، آنے والے دنوں میں کورونا کی اور خطرناک شکل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔


کورونا متاثرہ ممالک میں برازیل 2014738 معاملوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں کورونا کے 571141 سرگرم معاملے ہیں۔ یہاں پر 1366775 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ برازیل میں کورونا کی زد میں آ کر اب تک 76822 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کورونا متاثرہ ممالک میں برازیل کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 1005637 ہے۔ اس میں 343036 معاملے سرگرم ہیں۔ اب تک 636602 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا کی زد میں آ کر اب تک 25609 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jul 2020, 2:46 PM