جب ٹرمپ نے خود ہی کو ’گوگل کیا‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ قدامت پسندوں کے نظریات اور اچھی خبروں کو چھپا رہی ہیں۔

جب ٹرمپ نے خود ہی کو ’گوگل کیا‘
جب ٹرمپ نے خود ہی کو ’گوگل کیا‘
user

ڈی. ڈبلیو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ اٹھائیس اگست کی صبح کا آغاز شاید ’ٹرمپ نیوز‘ گوگل کرنے سے کیا ہو۔ انہوں نے آج علی الصبح امریکی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پوسٹ کی گئی اپنی دو ٹویٹس میں سرچ انجن گوگل اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان پیغامات میں انہوں نے لکھا کہ جب گوگل میں ’ٹرمپ نیوز‘ لکھ کر سرچ کیا جائے تو صرف ’فیک نیوز میڈیا‘ کی رپورٹیں ہی سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر سی این این کا نام لیتے ہوئے بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا، ’’چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو کے امریکی میڈیا کی رپورٹوں پر مبنی ہیں۔‘‘

ٹرمپ کے مطابق، ’’گوگل اور دوسرے ادارے قدامت پسندوں کی آواز دبا رہے ہیں اور اچھی خبریں چھپا رہے ہیں۔ وہ کنٹرول کرتے ہیں کہ آپ کیا دیکھیں گے اور کیا نہیں۔‘‘

انہوں نے سرچ انجن اور سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں خبروں کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ’یہ ایک سنجیدہ صورت حال ہے جس سے نمٹا جائے گا‘۔

اپنے پیغامات میں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا انہوں نے خود ’ٹرمپ نیوز‘ لکھ کر سرچ کیا یا پھر وہ کسی تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے چھیانوے فیصد نتائج کے ’جعلی‘ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان نتائج کو سوالیہ انداز میں ’غیر قانونی؟‘ ضرور کہا۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اس ضمن میں گوگل کا موقف جاننے کی بھی کوشش کی تاہم ادارے نے فوری طور پر کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔