موسلادھار بارش نے دہلی کا ٹریفک نظام کیا درہم برہم

شدید بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ روڈ، چڑیا گھر سے پرانا قلعہ تک متھرا روڈ، مول چند انڈرپاس، چھتر پور میٹرو اسٹیشن، ڈیفنس کالونی فلائی اوور کے قریب پانی جمع ہونے سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں جمعہ کو ہوئی بھاری بارش سے لوگوں كو امس بھری گرمی سے راحت تو ملی لیکن کئی علاقوں میں دہلی والوں کو پانی جمع ہونے اور ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بھاری بارش کے بعد دہلی کے کئی حصوں میں پانی جمع ہونےکی وجہ سےٹریفک نظام بھی متاثر ہوا۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ روڈ، چڑیا گھر سے پرانا قلعہ تک متھرا روڈ، مول چند انڈرپاس، چھتر پور میٹرو اسٹیشن، بابا كھڑگ سنگھ مارگ، شادي پور میٹرو اسٹیشن کے قریب ڈیفنس کالونی فلائی اوور کے قریب پانی جمع ہونےسے دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مایاپوری فلائی اوور، نارائینا فلائی اوور اور ریلوے روڈ برج کے علاوہ آئی ٹی او کے پاس بھی پانی جمع ہونےکی وجہ سےپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔ بھاری بارش کی وجہ سے بہادر شاہ ظفر مارگ کے علاوہ قرول باغ سے ذخیرا جانے والی سڑک اور روہتک روڈ پر بھی ٹریفک متاثر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ کل کے کم از کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے یہ کم ہے۔ راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ تھا۔

سب سے زیادہ مقبول