جنگ میں بچھڑے شامی بھائی حج کے دوران مل گئے

ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جس کو دیکھ کر کوئی بھی جزباتی ہو سکتا ہے۔ شام کے دو بھائی جو خانہ جنگی کی وجہ سے الگ الگ رہ رہے ہیں ان کی حج کے سفر کے دوران مکہ مکرمہ میں ملاقات ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک جذباتی وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے۔ اس وڈیو میں دو شامی بھائیوں کو آبدیدہ حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں بھائی شام میں خانہ جنگی کے سبب ایک دوسرے کو کھو بیٹھے تھے تاہم حج کے سفر کے سلسلے میں مکہ مکرمہ پہنچنے پر قدرت نے اُنہیں پھر سے ملا دیا۔

دونوں بھائیوں میں ایک اردن میں جب کہ دوسرا شام میں رہ رہا تھا۔

وڈیو کلپ میں احرام میں ملبوس دونوں بھائی انتہائی جذباتی انداز سے بغل گیر ہیں۔ اس ویڈیو میں دوخواتین جو دونوں کی اہلیہ ہیں ان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو کو دیکھنے والا انسان بھی دونوں بھائیوں کی کیفیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود کو جذباتی ہونے سے روک نہیں پاتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔