رافیل معاہدہ میں مودی حکومت چاہتی ہے ’کلین چٹ‘!

کانگریس کو اندیشہ ہے کہ رافیل طیارہ معاہدہ میں چنندہ جانکاریاں میڈیا کو دے کر حکومت سی اے جی سے کلین چٹ لینے کی فراق میں ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے سی اے جی سے ملاقات کر کچھ دستاویزی ثبوت سونپے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سی اے جی رافیل معاہدہ میں مرکز کی مودی حکومت کو کلین چٹ دے سکتی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جس طرح سے رافیل معاہدہ سے متعلق چنندہ جانکاریاں میڈیا میں آ رہی ہیں اس سے یہ اندیشہ پختہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس لیڈروں نے 4 اکتوبر کو دہلی میں سی اے جی سے ملاقات کر اپنی شکایت کے ساتھ ہی سبھی ثبوتوں اور دستاویزوں کا فورنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس لیڈروں کے نمائندہ وفد نے کہا کہ چنندہ جانکاریاں افشا ہونے سے بدعنوانی اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس نمائندہ وفد میں احمد پٹیل، آنند شرما، جے رام رمیش، رندیپ سنگھ سرجے والا، آر پی این سنگھ اور وویک تنخا شامل تھے۔

سی اے جی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں لیڈروں نے کہا کہ ’’حکومت کے بیان اور سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبریں سی اے جی جیسے آئینی ادارہ کے کام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے جس سے اس کی آزادی اور غیر جانبداری پر فرق پڑتا ہے۔‘‘ کانگریس نے رافیل معاہدہ میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے جانچ کرانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ رافیل معاہدہ میں بدعنوانی اور سازش کا انکشاف صرف اسی جانچ سے ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2018, 10:07 PM
/* */