15 اگست کے خطاب کے لئے مشورے دینے کے بجائے عوام نےمودی جی سے پوچھے سوال

یوم آزادی کے خطاب کے لئے وزیر اعظم نے عوام سے کچھ مشورے مانگے تھے، کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس تعلق سے جب کانگریس عوام کے بیچ گئی تو لوگوں نے مشورے دینے کے بجائے سوال ہی پوچھ ڈالے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چند روز بعد یوم آزادی کی سالگرہ ہے اور جہاں عوام یوم آزادی کے موقع پر اپنی خوشی کے اظہار کے لئے جشن مناتی ہے وہیں سبھی لوگوں کو اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ لال قلعہ سے ملک کے وزیر اعظم کیا خطاب کریں گے۔ حکومت اور وزیر اعظم دونوں کے لئے یہ دن بہت اہم ہوتا ہے اور وزیر اعظم کے اس خطاب کو اس لئے بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ وزیر اعظم اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہیں اور مستقبل پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔ اس سال وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے گزارش کی تھی کہ وہ ان کے خطاب کے لئے کچھ مشورے دیں کہ وہ اپنی حکومت سے کیا چاہتے ہیں۔ ملک میں کیا ماحول ہے اور عوام نے وزیر اعظم کی گزارش پر کیا مشورے دیئے ہیں اس کا اندازہ اس ویڈیو کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔

عوام نے یہ پوچھے سوال

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Aug 2018, 7:29 AM
/* */