عمر خالد پر حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے عمر خالد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر(یو ا ین آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جواہر لال نہرو یونیوسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میڈیا کے ایک حصے نے عمر خالد کو اینٹی نیشنل کے طور پر پیش کرکے شرارتی عناصر کو اکسانے کا گھنوانا کارنامہ انجام دیا تھا۔

محبوبہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر اپنے تین سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ’ہمارے جیسے جمہوری ملک میں لوگوں کو کسی بات سے متفق ہونے یا نہ ہونے کا حق حاصل ہے۔ لیکن متفق نہ ہونے کی صورت میں ایک انسان کو خاموش کرنے کی کوششیں کرنا اور اس کی آواز کو دبانا سراسر غلط ہے‘۔ انہوں نے کہا ’نفرت کے سوداگروں کا عمر خالد پر یوم آزادی کی تقریبات سے محض چند دن قبل حملہ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

میڈیا کے ایک حصے نے بھی انہیں (عمر خالد) کو اینٹی نیشنل کے طور پر پیش کرکے شرارتی عناصر کو اکسانے کا گھنوانا کارنامہ انجام دیا تھا‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں ہمیشہ اس بات پر فخر رہا ہے کہ ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑ جمہوری ملک ہے۔ کیا ہم ایک ایسے نظام کی طرف چلے جارہے ہیں جہاں قانون کی کوئی قدردانی نہیں ہوگی‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔