اہم خبریں: اناؤ واقعہ میں بڑا انکشاف، جراثیم کش ملا پانی پینے سے بچیوں کی ہوئی موت!

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

19 Feb 2021, 9:04 PM

اناؤ واقعہ: جراثیم کش ملا پانی پینے سے لڑکیوں کی ہوئی موت!

لکھنؤ پولس میں نے اناؤ قتل واقعہ میں ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تینوں لڑکیوں نے جراثیم کش ملا پانی پیا تھا جس سے دو کی موت ہو گئی اور ایک کا علاج اسپتال میں ہو رہا ہے۔ لکھنؤ رینج کی آئی جی لکشمی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ونے نام کے شخص اور اس کے ساتھی (نابالغ) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ میں ونے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت سے 3 بچیوں میں سے ایک کے ساتھ اس کی اچھی دوستی ہو گئی، اسے اس بچی سے محبت ہو گئی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ’’بچی نے فون نمبر دینے سے انکار کیا اور محبت کو بھی ٹھکرا دیا۔ ونے نے زراعت میں استعمال ہونے والے جراثیم کش کو پانی کی بوتل میں ملا کر رکھا تھا۔ ونے نے پانی اس لڑکی کو دیا لیکن باقی لڑکیوں نے بھی پانی پی لیا اور بیہوش ہو گئیں۔‘‘

19 Feb 2021, 7:48 PM

کولکاتا: کار میں کوکین لے جا رہے دو بی جے پی لیڈر گرفتار

بی جے پی کی یوتھ لیڈر پامیلا گوسوامی کو جمعہ کے روز پولس نے گرفتار کر لیا۔ وہ اپنی کار کے اندر کوکین لے کر جا رہی تھیں۔ پولس نے ان کے دوست پروبیر کمار ڈے کو بھی نیو علی پور علاقے میں این آر ایونیو سے گرفتار کیا ہے۔

19 Feb 2021, 6:37 PM

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف اسپیشل کورٹ نے جاری کیا سمن، حاضری کا حکم

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مغربی بنگال کی ایک خصوصی عدالت (ایم پی و ایم ایل اے) نے سمن جاری کیا ہے۔ سمن میں امت شاہ کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دراصل ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ نے امت شاہ کے خلاف اسپیشل کورٹ میں معاملہ داخل کیا تھا۔ اسی کیس کی سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے وزیر داخلہ کو 22 فروری کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

اہم خبریں: اناؤ واقعہ میں بڑا انکشاف، جراثیم کش ملا پانی پینے سے بچیوں کی ہوئی موت!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */