اہم خبریں: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں کورونا انفیکشن کی دہشت، 11 مارچ سے ’جنتا کرفیو‘ کا اعلان

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

09 Mar 2021, 8:09 PM

مہاراشٹر: جلگاؤں میں کورونا انفیکشن کی دہشت، 11 مارچ سے ’جنتا کرفیو‘ کا اعلان

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور جن علاقوں میں خطرہ بڑھا ہے وہاں سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جلگاؤں میں بھی کورونا انفیکشن کو لے کر ایک نیا اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 11 مارچ کی شب 8 بجے سے 15 مارچ کی صبح 8 بجے تک ’جنتا کرفیو‘ نافذ رہے گا۔ یہ جانکاری جلگاؤں ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے دی۔

09 Mar 2021, 6:30 PM

حکومت عوام سے بے تحاشہ ٹیکس لے کر اپنے دوست طبقہ کا ٹیکس معاف کر رہی ہے... راہل

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے تیل اور گیس سلنڈروں کی بڑھی قیمتوں پر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل پر عام آدمی سے اندھا دھند ٹیکس لے کر مرکزی حکومت اپنے 'دوست' طبقے کا ٹیکس اور قرض معاف کر رہی ہے۔ حقیقت واضح ہے۔

09 Mar 2021, 4:56 PM

اتراکھنڈ کے سی ایم تریویندر سنگھ راوت نے دیا استعفیٰ

اتراکھنڈ کے سی ایم تریویندر سنگھ راوت نے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے۔ استعفی دینے کے بعد تریویندر سنگھ راوت نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں سے بی جے پی نے مجھے اتراکھنڈ میں بطور وزیر اعلی خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پارٹی مجھے اتنا بڑے اعزاز سے نوازے گی۔ پارٹی نے مشترکہ طور پر اب فیصلہ کیا کہ مجھے اب یہ موقع کسی اور کو دینا چاہیے۔


09 Mar 2021, 4:29 PM

گوپال گنج میں 40 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

گوپال گنج: بہار میں گوپال گنج ضلع کے نگر تھانہ علاقہ سے ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے اسکارپیو پر لدی 40 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے یہاں بتایا کہ بنجاری چوک کے نزدیک بلتھری جانچ چوکی پر ایک اسکارپیو کی روک کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران اسکارپیو سے 40 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ برآمد شراب اتر پردیش سے مشرقی چمپارن کے موتیہاری لے جائی جائی جا رہی تھی۔ راکیش کمار نے بتایا کہ اسکارپیو پر سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

09 Mar 2021, 3:29 PM

مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس بار بجٹ زیادہ ہے... اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی حکومت کے بجٹ پر کہا کہ پچھلے ایک سال سے بہت مشکل حالات تھے۔ حکومت کے اخراجات بڑھ چکے تھے اور آمدنی بھی کم ہوگئی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس بار بجٹ زیادہ ہے۔ ہر شعبے کے لئے نئی اسکیمیں متعارف کروائی گئیں۔ بجٹ میں تمام طبقات کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔


09 Mar 2021, 2:21 PM

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف زبردست ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ میں منگل کو لگاتار دوسرے دن پٹرولیم مصنوعات کی گراں فروشی کے خلاف حزب اختلاج کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ متعدد اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملہ پر التوا کا نوٹس پیش کیا اور حکومت سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم راجیہ سبھا چیئرمین نے ان کے مطالبہ کو نامنظور کر دیا۔ لہذا حزب اختلاف کے ارکان نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پٹرل، ڈیزل اور گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر دن بھر کے لیے کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

09 Mar 2021, 12:43 PM

دہلی کا پہلا ای-بجٹ پیش، ’دہلی کی فی کس آمدنی سنگاپور کے برابر کرنے کا ہدف‘

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات منیش سسودیا نے پہلا ای بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسمبلی میں کہا، ’’سال 2047 تک دہلی کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ 2047 تک دہلی کی فی کس آمدنی 16 گنا تک بڑھانے کا ہدف ہے، تاکہ دہلی کے لوگوں کی فی کس آمدنی سنگاپور کے برابر ہو جائے۔‘‘


09 Mar 2021, 12:38 PM

لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے کے لیے ملتوی

09 Mar 2021, 11:38 AM

ایندھن قیمتوں کے خلاف پارلیمنٹ میں ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف حزب اختلاف کے ارکان نے ہنگامہ کیا۔ ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے اس معاملہ پر بحث کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔


09 Mar 2021, 11:16 AM

ہندوستان میں کورونا کے 15388 نئے کیسز، 16596 شفایاب اور 77 اموات

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 16596 افراد شفایاب ہو گیے جبکہ 77 لقمہ اجل بن گیے۔

09 Mar 2021, 9:51 AM

ہندوستانی افواج کو غیر سرحدی جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہندوستانی افواج 2.5 محاذ پر جنگ لے لیے تشکیل دی گئی ہے، یہ (نظریہ) اب فرسودہ ہو چکا ہے۔ ہمیں اب غیر سرحدہ جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یہ ماضی کے طریقوں اور میراث کے نظاموں کے لیے نہیں بکہ ایک قوم کی حیثیت سے ہمارے سوچنے اور کام کرنے کے انداز کو تبدیل کرنے کے لیے ہونا چاہیے۔’’


09 Mar 2021, 6:54 AM

شامی صدر بشار الاسد کورونا وائرس سے متاثر ہیں

شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ صداراتی دفتر نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی -
بیان کے مطابق صدر الاسد اور ان کی اہلیہ اسما اسد کی کورونا کی آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */