اہم خبریں: آئی پی ایل کا انتظار نہیں کرپا رہا ہوں... رینا

تصویر ٹوئٹر @ImRaina
تصویر ٹوئٹر @ImRaina
user

یو این آئی

09 Aug 2020, 10:00 PM

آئی پی ایل کا انتظار نہیں کرپا رہا ہوں... رینا

نئی دہلی: چنئی کے سپر کنگس بیٹسمین سریش رینا کا کہنا ہے کہ اب وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کر پا رہے ہیں۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔ رینا نے ٹیم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ساتھی مرلی وجے کے ساتھ چنئی کی جرسی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ رینا نے پوسٹ میں لکھا کہ میدان میں اترنے کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور میں ہر منٹ اس کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔ میں آئی پی ایل کا 13 واں سیزن شروع ہونے کا انتظار نہیں کر پا رہا ہوں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی سرگرمیاں پچھلے چار ماہ سے تعطل کا شکار ہیں اور کھلاڑی اپنے گھر میں رہ رہے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی اور آئی پی ایل کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں نے ذاتی سطح پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں رینا غازی آباد میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

09 Aug 2020, 9:30 PM

اب آواز کے ذریعہ کورونا وائرس کی جانچ

ممبی: ممبئی مونسپل کارپوریشن نے 'مشن صفر کے تحت اب کرونا وائرسں بیماری کی تشخیص ایک نئی تکنیک یعنی آواز کے ذریعے کیے جانے کا فیصلہ کیا ھے۔ 11 اگست سے اس تکنیک کا اغاز کیا جائے گا ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کی آواز کی ٹیسٹنگ سے نصف گھنٹے میں پتہ چل جائے گا کہ متعلقہ شخص کرونا پازیٹو ہے یا نیگیٹو- انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں تجرباتی طور پر کورونا مراکز پر اس ٹیسٹنگ کو متعارف کرایا جائے گا اس کے بعد پورے شہر میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک کارپوریشن کورونا کی تشخیص کے لئے سواب ٹسٹ، اینٹیجن ٹیسٹ یا پھر انٹی باڈی ٹیسٹ کا استعمال کرتی تھی لیکن اب اس ٹیسٹنگ کے ذریعے کسی بھی شخص کے عمل تنفس کا مطالعہ کیا جائے گا اور اس کی آواز کے نمونوں سے ھی کرونا کی تشخیص کی جاسکے گی- یہ تکنیک امریکہ اور اسرائیل میں طبی شعبہ میں کافی مقبول ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کورونا سے متاثر مریض کی سب سے پہلی نشانی اس کی سانس لینے میں تکلیف ہونا ہے جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے بھی اس طرح سے کام نہیں کر تے جس طرح سے عام آدمی کے پھیپھڑے کام کرتے ہیں۔

09 Aug 2020, 7:43 PM

ایران میں زلزلے کے جھٹکے

تہران: ایران کے صوبہ کرمان شاہ کے گیلان غرب علاقے میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایران کے زلزلہ مرکز کے مطابق آج آنے والے زلزلے کا مرکز سطح زمین سے آٹھ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے سرپول جہاب، قصر شیریں اور کرمان شاہ کے شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


09 Aug 2020, 6:47 PM

فرخ آباد: نالہ سوتا میں ڈوب جانے سے نوجوان کی موت

فرخ آباد: اترپردیش میں فرخ آباد ضلع کے امرتسر علاقہ میں آج رام گنگا کے نالہ سوتا میں ڈوب جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اتوار کو بتایا کہ امرتسر علاقہ کے کیگ گاوں فکرپور کا باشندہ 19 سالہ نوجوان اشوک کمار رام گنگا سوتا نالہ کے نزدیک بھینس چرانے گیا تھا۔ اسی درمیان بھینس کوسوتا نالہ میں ڈوبتے ہوئے دیکھ وہ اسے بچانے کے لئے نالہ میں گھس گیا اور ڈوب گیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے غوطہ خوروں کی مد د سے اس کی لاش نالہ سے باہر نکالی گئی۔

09 Aug 2020, 5:12 PM

دیوگھر میں بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت

دیو گھر: جھارکھنڈ میں دیو گھر ضلع کے دیوی پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دیوی پور گاﺅں باشندہ برجیش چندر ورنوال (50) کے مکان میں بیت الخلاء کی ٹنکی کا سینٹرنگ کھولا جا رہا تھا تبھی دم گھٹنے سے چھ لوگ بیہوش ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جے سی بی کی مدد سے ٹنکی کو توڑوایا۔ بیہوش سبھی لوگوں کو دیوگھر کے صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت برجیش چندر ورنوال ان کے بھائی متھلیش چندر ورنوال (44) مستری گوند مانجھی (50) اور اس کے دو بیٹے بنگلو مانجھی (30) اور لالو مانجھی (25) اور مزدور لیلو مرمو (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔


09 Aug 2020, 4:24 PM

ندی میں نہانے گئے دو لڑکے غرقاب، ایک کی لاش برآمد

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں علاقے کے موضع ایشی پور واقع سئی ندی میں ہفتہ کی شام نہانے گئے دو لڑکے غرقاب ہو گئے، ایک لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او منوج تیواری نے بتایا کہ ایشی پور گاوں کے کرشنا سنگھ 13 ولد امیش سنگھ و شریشٹھ سنگھ عرف جئے سنگھ 14 ولد دھنّجئے سنگھ ہفتہ کی شام سئی ندی میں نہانے گئے تھے ۔جہاں گہرے پانی میں جانے کے سبب دونوں ڈوب گئے۔ لوگوں کے تلاش کرنے پر نہیں ملنے کے سبب پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی۔ اتوار کو غوطہ خوروں کے تعاون سے ایک لڑکے کرشنا کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

09 Aug 2020, 3:15 PM

34 سال سے فرار جنسی زیادتی کی کوشش کا ملزم گرفتار

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی کوتوالی پولیس نے جنسی زیادتی کی کوشش کے معاملے میں فرار چلنے والے 10 ہزار روپیے کے انعامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے دیوری کا باشندہ سریش پاٹھک (58) پر سنہ 1986 میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ایک رپورٹ درج ہوئی۔ بعد ازاں ملزم اترپردیش کے متھرا، ورنداون اور دہرادون سمیت مختلف شہروں میں فرار چل رہا تھا۔

کورٹ سے اس کے خلاف مستقل وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ فوراً پولیس افسران نے اس کی گرفتاری کے لیے 10 ہزار روپیے کے انعام اعلان کر رکھا تھا۔ ملزم کو مخبر کی اطلاع پر کوتوالی پولیس نے 34 سال بعد گوالیار کے میہرا گاؤں سے گزشتہ رات گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل میں بھیج دیا گیا۔


09 Aug 2020, 2:46 PM

کار پلٹنے سے دو کی موت، ایک زخمی

شیوپوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع ہیڈ کوارٹر کے بیرونی علاقے میں آج کار پلٹنے کی وجہ سے اس میں سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیہات تھانہ علاقے کے کربلا علاقے میں ہوئے حادثے میں اٹھارہ سالہ ساکیت جھا اور بیس سالہ سنجے کشواہ کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ پندرہ سالہ پرنو مشرا زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاع میں پتہ چلا ہے کہ یہ تینوں یہاں کار چلانا سیکھ رہے تھے، تبھی کارپلٹ گئی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

09 Aug 2020, 1:34 PM

سوشانت معاملہ میں ای ڈی کی ریا چکرورتی کے بھائی سے پھر پوچھ گچھ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکار سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی سے تقریبا 17 گھنٹوں تک ان کے مالی لین دین کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔ کل بروز سنیجر کو دوپہر سے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے شاوک کو اتوار کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق شاوک نے اس سے پوچھے گئے بیشتر سوالات کا نفی میں جواب دیا عین ممکن ہیکہ انھیں دوبارہ پیر کو طلب کیا جائے۔ اسی دن انکی اداکارہ بہن کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ای ڈی سوشانت کیس میں منی لانڈرنگ کے زاویے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اداکار کے والد کرشنا کشور سنگھ نے پٹنہ پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جسکے بعد ای ڈی نے اپنی تفیش کا آغاز کیا تھا


09 Aug 2020, 12:19 PM

قبائلی ثقافتی وراثت کا تحفظ کرنے کی ضرورت: راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو عالمی یوم قبائلی پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مل جل کر رہنے کی سیکھ دینے والے اس طبقے کی ثقافت کو بچا کر رکھنے کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’قبائلی طبقوں کے معمولات زندگی میں قدرت کے تئیں عقیدت ،محبت اور احترام ہوتا ہے جس سے پوری دنیا تحفظ اور مل جل کر رہنے کا سبق لیتی ہے۔ہم سب کو اس ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا،’’عالمی یوم قبائلی کی بہت بہت مبارکباد ۔‘‘

09 Aug 2020, 11:25 AM

اے پی واقعہ، مہلوکین کی تعداد 11 ہو گئی

آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کوویڈ کیر سنٹر میں آج صبح پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ واقعہ کے وقت ہوٹل میں تقریباً 50 افراد موجود تھے۔

واقعہ میں بچ جانے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ان افراد کو فوری طورپردوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا اور راحت کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اسی دوران کلکٹر نے اس مقام کا معائنہ کیا۔ واقعہ کی جانچ مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے۔


09 Aug 2020, 10:06 AM

اے پی واقعہ کے مہلوکین کی تعداد 9 ہوئی، 50-50 لاکھ کے معاوضہ کا اعلان

آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کووڈ کیر سنٹر میں آج صبح پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان کے لئے فی کس 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلی نے اس واقعہ کے ساتھ ہی اعلی عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اور فوری طورپر مناسب راحت کاموں کے ساتھ ساتھ متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

09 Aug 2020, 7:08 AM

کوزی کوڈ طیارہ حادثہ: پائلٹوں کا جسد خاکی کنبہ کو سونپا گیا

کیرالہ کے کوزی کڈ میں طیارہ حادثہ میں مارے گئے ایئر انڈیا ایکسپریس آئی ایکس 134کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کے جسد خاکی آج شام ان کے کنبوں کو سونپ دیئے گئے۔
اس حادثہ میں طیارہ کے پائلٹ کیپٹن دیپک وسنت ساٹھے اور فرسٹ افسر اکھیلیش کمار کی موت ہوگئی تھی۔ کوزی کوڈ کے کلکٹر شری رام سنباشیو راو نے بتایا کہ میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعددونوں پائلٹوں کے جسد خاکی شام کے وقت کے رشتہ داروں کو سونپ دیئے گئے۔


09 Aug 2020, 6:58 AM

سنجے دت اسپتال میں داخل

معروف بالی ووڈ اداکار ’منا بھائی ‘ سنجے دت کو کل رات ممبئی کے نجی اسپتال میں اس وقت داخل کیا گیا جب انکی آکسیجن کی سطح میں کمی واقع ہوئی اوراچانک ہی انھیں سینے میں درد اٹھا ۔
سنجے دت کو شہر کے مضافاتی علاقے ہو میں واقع باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اداکار کا پہلے ہی کوڑ 19 کا ٹیسٹ چکا ہے جسکی رپورٹ منفی ہے ، لیکن وہ اسکے باوجود بھی طبی معائنہ کے لئے کچھ وقت ان کو اسپتال میں رکھا جائے گا ۔اداکار کی اہلیہ مانیتا اور بچے شاہران اور اقرا فی الوقت دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں ،وہ کرونا کی وبا سے قبل دبئی گیے تھے۔اسکے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے سبب انھیں پرواز نہیں مل پا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔