اہم خبریں: وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

07 Nov 2020, 7:31 PM

وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن: وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق میڈوز نے بتایا کہ منگل کو ہوئے انتخابات کے بعد انہوں جانچ کرائی جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سی این این نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہائٹ ہاوس کے دو دیگر افسران بھی کورونا سے متاثر پوئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 61 سالہ میڈوز نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے خصوصی طیارے ایئر فورس ون میں سفرکیا تھا اور وہ وہائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک پارٹی میں بھی بغیر ماسک کے نظرآئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد حال ہی میں صحت یاب ہوئے ہیں۔یواین آئی۔الف الف

07 Nov 2020, 6:32 PM

وارانسی میں 1300کلو پٹاخے ضبط، 7 گرفتار

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں پولیس نے غیر قانونی طور سے پٹاخوں کے کاروبار میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا 1300 کلو پٹاخے ضبط کیے ہیں۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ پولیس نے الگ الگ مقامات پر چھاپے ماری کر سات افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً 1300 کلو گرام پٹاخے وغیرہ بنانے کی اشیاء ضبط کی ہیں۔ ضبط پٹاخے دیوالی اور چھٹھ وغیرہ تیوہاروں کے دوران غیر قانونی طور سے فروخت کرنے کے لئے جمع کر کے رکھے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو 15 کلو، جمعرات کو الگ الگ دوکانوں سے 417.63 کلو اور بدھ کو 864 کلو غیر قانون پٹاخے اور دھماکہ خیز اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ اس معاملے میں عامر شیخ، سیف، گلاب ساہنی، فیروز خان، شہاب الدین احمد اور فیصل خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

07 Nov 2020, 5:32 PM

باپ کے قتل کے الزام میں 3 بیٹے گرفتار

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا علاقے میں زمین کے خاطر باپ کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے متوفی کے ہی 3 بیٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اومویر سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ منگو پورا گاؤں باشندہ ویریندر سنگھ کی اس کی تین بیٹوں نے یکم نومبر کی رات قتل کردیا تھا۔ اور لاش کو نگلا جلال کے نزدیک جنگلاتی علاقے میں پھینک دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے پولیس کو تحریر دے کر والد کے قتل کا الزام اپنے مخالفین پر عائد کیا تھا۔ پورے واقعہ کی پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے پایا کہ قتل میں تین بھائی ہی ملوث ہیں جنہوں نے زمین کے خاطر اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے والد کے قتل کے الزام می چندرپال سنگھ، ارون کمار عرف گڈو اور ویریندر کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ویریندر سنگھ کے قبضے میں تقریبا آٹھ بگہے آبائی زمین تھی جس میں سے تین بیگہے زمین اس نے پہلے ہی فروخت کر دی تھی۔ زمین فروخت کرنے سے ناراض بیوی نے خودکشی کرلی تھی۔ باوجود اس کے ویریندر نے اسی سال 18 اگست کو ڈھائی بگہے زمین مزید فروخت کر دی۔ اس سے ناراض بیٹوں نے باپ کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔


07 Nov 2020, 4:31 PM

معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری، ایک شخص گرفتار

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سلون علاقے میں بیت الخلاء کے لئے باہر گئی معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے آج یہاں جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی طرف سے سلون تھانہ پر تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان کی نواسی (14) کے ساتھ اروند نامی شخص نے عصمت دری کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

07 Nov 2020, 3:31 PM

دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں 500 اور نجی اسپتالوں میں 685 بستروں کا اضافہ... ستیندر جین

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کووڈ- 19 کے 500 بستر اور نجی اسپتالوں میں 685 بستروں کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے کووڈ-19 آئی سی یو کے 80 فی صد بیڈ نجی اسپتالوں میں محفوظ رکھے تھے، جنہیں ہائی کورٹ نے روک دیا تھا۔


07 Nov 2020, 2:22 PM

بس اور ٹریلر کی ٹکر میں بس ڈرائیور کی موت، 20 زخمی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع میں اجمیر۔ جے پور ہائیوے پر آج صبح بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ڈرائیور کی موت ہوگئی اور پولیس کانسٹبل کی بھرتی کے لئے جارہے تقریباً 20 امیدوار زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعت کے مطابق اجمیر سے کشن گڑھ کے آگے باندن سدری تھانہ علاقے کے پاٹن میں پیچھے سے آرہی ویڈیو کوچ بس نے آگے چل رہے ٹریلر کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 20 دیگر امیدوار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے امیدوار جے پور جارہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس جیلسمیر سے جودھپور کے راستے اجمیر ہوتی ہوئی جے پور جارہی تھی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور راحت دستے کے ساتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ سنگھ اور کشن گڑھ کے افسر پارتھ شرما بھی موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو کشن گڑھ کے سرکاری یگیہ نارائن اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے سنگین طور پر پانچ زخمیوں کو اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال بھیج دیا گیا۔

07 Nov 2020, 1:12 PM

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا کے شکار

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع گورنر کیرالہ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی ہے۔ کیرالہ راج بھون کے اطلاعات عامہ کے افسر کے مطابق عارف محمد خان نے کہا، ’’میری کووڈ -19 رپورت پازیٹو آئی ہے لیکن فکر کی بات نہیں ہے۔ تاہم میں ان تمام لوگوں سے کووڈ ٹیسٹ کرانے یا علیحدگی میں رہنے کی گزارش کرتا ہو جو نئی دہلی میں میرے رابطہ میں آئے تھے۔


07 Nov 2020, 12:19 PM

کوئی کہے کہ یہ اس کے آخری انتخابات ہیں، تو اسے عزت کے ساتھ وداع کرنا چاہئے، سنجے راؤت

شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ نتیش بڑے لیڈر ہیں۔ وہ اپنی اننگ کھیل چکے ہیں۔ اگر کوئی لیڈر یہ کہتا ہے کہ یہ اس کا آخری چناؤ ہے تو انہیں عزت کے ساتھ وداعی دینی چاہیے۔ بہار کے عوان اس وداعی کے موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ اس چناؤ میں عوام انہیں ریٹائر کر دیں گے۔

07 Nov 2020, 10:41 AM

ہندوستان میں کورونا کے 50 ہزار نئے کیسز، مجموعی تعداد 84 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50357 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8462081 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 اموات ہوئیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 125562 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4141 معاملوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 516632 رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53920 افراد نے شفایابی حاصل کی، اب تک مجموعی طور پر 7819887 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔


07 Nov 2020, 9:29 AM

امریکی جوہری سیکورٹی انتظامیہ کی ڈائریکٹر کا استعفیٰ

واشنگٹن: امریکی محکمہ نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ڈائریکٹر لیزا گارڈن ہیگرٹی نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ ڈیفنس نیوز نے سینئر عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیزا نے توانائی کے سکریٹری ڈین بروئلیٹ کے ساتھ بڑھتی نوک جھونک کی وجہ سے یہ استعفیٰ دیا ہے۔ بروئلیٹ پر محکمہ کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ لیزا جارڈن پہلی خاتون تھیں جو اس عہدے پر فائز ہوئیں۔ انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2018 میں مقرر کیا تھا۔

07 Nov 2020, 9:27 AM

روس میں کورونا کے 20582 نئے کیس سامنے آئے

ماسکو: روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،582 کیس سامنے آئے ہیں اور یہ ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1،733،440 ہوگئی ہے۔ اس دوران 378 مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے جبکہ 16،955 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ ماسکو روس کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6253 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔


07 Nov 2020, 6:31 AM

یونیورسٹیوں اور کالجوں کو کھولنے کےلئے نئی رہنما ہدایات جاری

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو کھولنے کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ ریاست کی یونیورسٹیاں اور کالجوں میں کمیشن کی جانب سے تیار کئے گئے حفاظتی اور ہیلتھ پروٹوکول کی رہنما ہدایات پر عمل آوری کے لئے متعلقہ ریاست / مرکزی حکومت فیصلہ کریں گی۔ نئی رہنما ہدایات کے مطابق یونیورسٹی اور کالج کیمپس مرحلہ وار طریقے سے کھولے جاسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔