اہم خبریں: نوئیڈا سیکٹر 78 میں 19 ویں منزل سے خاتون نے لگائی چھلانگ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

30 Jul 2020, 5:56 PM

نوئیڈا سیکٹر 78 میں 19 ویں منزل سے ایک خاتون نے لگائی چھلانگ

رن وجے سنگھ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ نوئیڈا سیکٹر 78 میں سوسائٹی کے ٹاور کی 19 ویں منزل سے ایک خاتون نے چھلانگ لگادی، جس میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ لوگوں سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ حال ہی میں وہاں رہنے آئی تھی اور کسی بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔

30 Jul 2020, 4:55 PM

کورونا بحران، انکم ٹیکس دہندگان اب ریٹرن 30 ستمبر تک بھر سکتے ہیں

محکمہ انکم ٹیکس نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر انکم ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مقررہ تاریخ 31 جولائی میں توسیع کرے 30 ستمبر 2020 تک کر دی ہے۔ یعنی انکم ٹیکس دہندگان اب 30 ستمبر تک اپنی ریٹرن بھر سکتے ہیں۔

30 Jul 2020, 3:58 PM

پرینکا گاندھی نے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے وزیر اعلی یوگی کو لکھا خط

دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر ڈاکٹر کفیل خان کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط میں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ میں ڈاکٹر کفیل خان کا معاملہ آپ کے نوٹس میں لانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے اب تک 450 دن سے زیادہ جیل میں گزارے ہیں۔ ڈاکٹر کفیل نے مشکل حالات میں لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی تمام تر حساسیت کا مظاہرہ کریں گے اور ڈاکٹر کفیل کو انصاف دلانے کی پوری کوشش کریں گے۔

اہم خبریں: نوئیڈا سیکٹر 78 میں 19 ویں منزل سے خاتون نے لگائی چھلانگ

30 Jul 2020, 3:25 PM

جیل میں قیدی نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی

شہڈول: مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول کے بُڑھار قصبے میں واقع ’سب جیل‘ میں آج صبح ایک قیدی نے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بُڑھار قصبے کی جیل میں قیدی ساجد خان نے بیرک نمبر 3 میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ وہ قتل کی کوشش کے معاملے میں سزا کاٹ رہا تھا۔

30 Jul 2020, 2:35 PM

ایودھیا میں بھومی پوجن سے قبل پجاری پردیپ داس کورونا پازیٹو

ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر میں جہاں بھومی پوجن کا پروگرام ہونا ہے وہاں کورونا کے بادل چھانے لگے ہیں، رام جنم بھومی کے پجاری پردیپ داس کورونا پوزیٹو ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ وہاں تعینات 16 پولیس اہلکار بھی کورونا پوزیٹو ہوگئے ہیں۔


30 Jul 2020, 1:40 PM

پی ایم مودی ملک کو برباد کر رہے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے موجودہ مسائل کو لے کر ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "مودی ملک کو برباد کر رہے ہیں۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، کورونا وبا میں بدانتظامی، معیشت اور روزگار کی تباہی۔ ان کی پونجی وادی میڈیا نے ایک 'مایا جال' تیار کیا ہے۔ یہ بھرم جلد ٹوٹے گا۔"

30 Jul 2020, 11:46 AM

کورونا اور سیاسی صورت حال پر سونیا گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کی میٹنگ

ہندوستان میں کورونا بحران اور موجودہ سیاسی صورت حال کے تعلق سے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انتہائی اہم میٹنگ کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں راجیہ سبھا کے کانگریس اراکین نے شرکت کی اور موجودہ حالات سے متعلق اپنا نظریہ سونیا گاندھی کے سامنے رکھا۔


30 Jul 2020, 9:45 AM

ہندوستان: کورونا نے ایک بار پھر توڑا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 52 ہزار کیسز درج، 775 اموات

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا نے اپنا قہر ڈھایا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 52123 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان 775 لوگوں کی موت بھی ہوئی۔ اب ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 83 ہزار 792 ہو گئی ہے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 34968 تک پہنچ گئی ہے۔

30 Jul 2020, 8:39 AM

امریکہ: کورونا انفیکشن سے 24 گھنٹوں میں 1267 لوگوں کی موت

امریکہ میں کورونا انفیکشن کی دہشت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہاں پر گزشتہ 24 گھنٹے میں 1267 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان اموات کے ساتھ یہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار کو پار کر چکی ہے۔ امریکہ میں اب تک 45.61 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کی زد میں آ چکے ہیں۔


30 Jul 2020, 7:57 AM

ہنی ٹریپ ملزم کے کورونا پازیٹیونکلنے کے بعد تھانہ میں ہڑکمپ

ہریانہ میں ایک پولیس اہلکار کو ’ہنی ٹریپ‘میں پھنسا کر پیسے اینٹھنے کی ملزم خاتون کے کورونا پازیٹیو نکلنے کے بعد فتح آباد سٹی تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے ٹیسٹ کروانا شروع کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنکی کو اتوار کے روز شکایت کنندہ پولیس اہلکار سے 50ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس اہلکار کا پہلے الزام تھا کہ وہ پہلے ہی لاکھوں روپے لے چکی ہے اور دولاکھ روپے مزید مانگ رہی ہے۔
گرفتاری کے بعد 27 جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں حصار جیل روانہ کیا گیا تھا۔تب پنکی کا کووڈ-19 انفکشن کے لیےٹیسٹ کروایا گیا۔رپورٹ میں وہ پازیٹیو پائی گئی ہے۔
رپورٹ کا پتہ لگتے ہی فتح آباد سٹی تھانہ میں پولیس اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی اور وہ اپنا ٹیسٹ کروانے لگے۔محکمہ صحت کے ایک ترجمان کے مطابق اس خاتون کے رابطہ میں آئے پولیس اہلکاروں و افراد کی لسٹ بنائی جارہی ہے تاکہ سبھی کا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔

30 Jul 2020, 6:55 AM

ایئرٹیل کو 15933 کروڑ کا نقصان ہوا

ٹیلی کام خدمات مہیا کرنے والی ملک کی معروف نجی کمپنی، بھارتی ایئرٹیل کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 15933 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 2866 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کمپنی نے آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد یہاں جاری ہونے والی مالی اکاؤنٹنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے جون 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 15933 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 2866 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے، اس کے خسارے میں 456 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تاہم، سہ ماہی میں کمپنی کی کل آمدنی 23939 کروڑ روپے رہی جو جون 2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں اس کی 20736 کروڑ روپے کی کل آمدنی سے 15.4 فیصد زیادہ ہے۔
جون 2020 میں، ملک میں کمپنی کا سبسکرائبر بیس 1.3 فیصد کم ہوکر 30.56 کروڑ رہ گیا جبکہ اس سے جون 2019 میں 30.97 کروڑ تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔