اہم خبریں: سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا انتقال

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

27 Sep 2020, 8:44 AM

سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا انتقال

ساق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ 82 سالہ جسونت سنگھ کئی مہینوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ہندوستانی فوج سے سبکدوش جسونت سنگھ بی جے پی کے شریک بانی تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعطم مودی نے ٹویٹ کیا ’’جسونت سنگھ کو ان کی فکری صلاحیتوں اور ملک کی خدمت کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے راجستھان میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت۔‘‘

27 Sep 2020, 7:44 AM

اودھم سنگھ نگر میں چار کورونا متاثر قیدی فرار

اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگرمیں کووڈ اسپتال میں زیرعلاج چارقیدی فرارہوگئے ہیں۔
پولیس سے ہفتہ کو ملی اطلاع کے مطابق ستارگنج واقع سنپورنانند سنٹرل جیل میں قید تین سزایافتہ قیدیوں دیویندر دھنک عرف دیپک(31)آنند کمار(43)اور گوروعرف گوپال(26)میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کے لیے رودرپور واقع میڈیکل کالج میں بنائے گئی عارضی جیل(کووڈ اسپتال)میں داخل کرایا گیا تھا۔جمعہ دیرشب تینوں قیدی خاتون بیت الاخلاء کا روش دان توڑ کر فرارہوگئے۔
ایک دیگر واقعہ میں گزشتہ شب رودرپور کے آنندم بینکٹ ہال واقع آئیسولیشن مرکز سے بھی ایک دیگرقیدی فرارہوگیا ہے۔فرار قیدی دھرمپال اترپردیش کے پیلی بھیت کا رہائشی ہے اور پولیس نے اسے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔کوروناکی تصدیق ہونے کے بعد اسے علاج کے لیے آئیسولیشن سنٹر میں داخل کرایاگیا تھا۔پولیس نےچاروں کی گرفتاری کے لیے مہم تیزکردی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */