اہم خبریں: محمود پراچہ کے دفتر پر دہلی پولیس کا چھاپہ

محمود پراچہ، تصویر آئی اے این ایس
محمود پراچہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

24 Dec 2020, 4:32 PM

محمود پراچہ کے دفتر پر دہلی پولیس کا چھاپہ

دہلی پولیس نے آج دارالحکومت میں ایڈوکیٹ محمود پراچہ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے بتایا کہ چھاپہ عدالتی حکم کی روشنی میں انجام دیئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے دہلی فسادات کے سلسلے میں ڈالے گئے ہیں۔ میں آپ کو بتادوں کہ محمود پراچہ شاہین باغ میں ہوئے شہریت ترمیمی قانون مظاہرہ اور دہلی فسادات میں شکار افراد کے وکیل ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1342044169821306880?s=20

24 Dec 2020, 3:29 PM

آر جے ڈی رہنما کی لاش بھوج پور سے برآمد

آرا: بہار کے ضلع بھوج پور کے گڈھنی تھانہ کے علاقے سے پولیس نے جمعرات کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک رہنما کی لاش کھیت سے برآمد کی ہے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر آر جے ڈی رہنما روی یادو (30) کی لاش کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔ آر جے ڈی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ وہ بدھ کی شام کسی کام کے لئے گڈھنی بازار گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اجین میں کورونا کے 20 نئے معاملے

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں کورونا انفیکشن کے 20 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4700 سے زیادہ ہوگئی ہے، جس میں سے 4388 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران لئے گئے 593 سیمپلوں میں سے 20 کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں اجین شہر کے 12، ناگدا قصبے کے 5 اور مہید پور تحصیل کے 3 مریض شامل ہیں۔ ضلع میں ابھی تک 4711 پازیٹو معاملے ملے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے اور 222 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک ایک لاکھ 51 ہزار 120 لوگوں کے سیمپل لئے جاچکے ہیں۔

کانگریس وفد نے صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، راہل گاندھی نے زرعی قوانین کو فورً واپس لینے کا کیا مطالبہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی سربراہی میں پارٹی کے ایک وفد نے کسانوں کے معاملے پر صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس کے وفد نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر دفعہ 144 نافذ

دہلی: راہل گاندھی کے مارچ سے قبل دہلی پولیس کی جانب سے کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور راہل گاندھی کے مارچ پر پولیس نے پابندی عائد کردی ہے، دہلی پولیس پولیس کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ سے صرف 3 رہنماؤں کو ملنے کی اجازت ہے۔

حراست میں لئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی نے مودی سرکار پر سادھا نشانہ

نئی دہلی: حراست میں لئے جانے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ "جوان کسان کا بیٹا ہوتا ہے جو کسانوں کی آواز کو ٹھکرا رہا ہے، اپنی ضد پر آڑا ہوا ہے، جبکہ ملک کا ان داتا ٹھنڈ میں باہر بیٹھا ہے، تو کیا اس حکومت کے دل میں جوان، کسان کے لئے کوئی احترام ہے، یا صرف اس کی سیاست اپنے سرمایہ دار دوستوں کا احترام کرتا ہے؟

کانگریس کے مارچ کو پولیس نے روکا ، پرینکا گاندھی حراست میں

کانگریس نے دہلی کے وجے چوک پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریس قائدین کو تحویل میں لے لیا ہے۔ راہل گاندھی کی سربراہی میں کانگریس قائدین زرعی قوانین کے خلاف صدر کو 2 کروڑ دستخطوں کا میمورنڈم پیش کرنے جارہے تھے۔

بارہمولہ کے وانی گام پائین میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم جاری

سری نگر: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین علاقے میں جمعرات کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تاہم فی الوقت کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم نے مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو وہاں پناہ لئے ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے گھیرے میں دو ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹوئٹ میں کہا کہ ’بارہمولہ کے وانی گام پائین کریری میں تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں‘۔

نائیجیریا میں سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 25 زخمی

ماسکو: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بے قابو ٹرینر پلٹ جانے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ روزنامہ ٹوڈے نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی دیر رات کڈونا ابوجا شاہراہ پر ٹرالر ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری، خراب سڑک، ٹریفک رہنما خطوط کی خلاف ورزی اور ڈرائیور کا گاڑی سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار، خراب سڑک، ٹریفک کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی اور ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھو دینے کے سبب ہوا۔

امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین

واشنگٹن: امریہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کو روکنے والی ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ بیماری پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی) کے ڈائرکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 10 دن قبل کورونا ویکسین کی سپلائی اور ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ ریڈ فیلڈ نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک کو ویکسین دستیاب نہ ہو جائے تک تک ماسک پہننے اور دیگر احتیاط برتنے میں کوتاہی نہ برتیں۔ دوا ساز کمپنی فائزر۔ بایواینٹیک اور ماڈرنا نے امریکہ میں ہفتے کے آخر تک دو ٹیکوں کے لئے ایک کروڑ ویکسین کی سپلائی کی ہے۔

ایران پر حملہ کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے امریکہ

امریکہ ایران پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے۔ یہ اطلاع ایکسیوس ویب سائٹ نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں معلوم ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ اس سے قبل امریکی عہدے داران کا کہنا تھا کہ انہیں قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی سے پہلے ہی ایران حامی ملیشیا کی جانب سے عراق میں ممکنہ حملے کی تیاریوں کے اشارے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی بغداد کے نواح میں مارے گئے تھے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف متعدد متبادل پر غور کر رہا ہے، جن میں سے ایک ایران کے خلاف جوابی کارروائی بھی شامل ہے۔

کولکتہ میں سڑک حادثہ، 25 افراد زخمی

کولکتہ: مغربی بنگال میں کولکتہ کے اے جے سی بوس روڈ فلائی اوور پر ایک چھوٹے ٹرک کے پلٹ جانے سے 25 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

24 Dec 2020, 1:34 PM

اجین میں کورونا کے 20 نئے معاملے

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں کورونا انفیکشن کے 20 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4700 سے زیادہ ہوگئی ہے، جس میں سے 4388 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران لئے گئے 593 سیمپلوں میں سے 20 کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں اجین شہر کے 12، ناگدا قصبے کے 5 اور مہید پور تحصیل کے 3 مریض شامل ہیں۔ ضلع میں ابھی تک 4711 پازیٹو معاملے ملے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے اور 222 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک ایک لاکھ 51 ہزار 120 لوگوں کے سیمپل لئے جاچکے ہیں۔

24 Dec 2020, 11:32 AM

نائیجیریا میں سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 25 زخمی

ماسکو: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بے قابو ٹرینر پلٹ جانے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ روزنامہ ٹوڈے نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی دیر رات کڈونا ابوجا شاہراہ پر ٹرالر ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری، خراب سڑک، ٹریفک رہنما خطوط کی خلاف ورزی اور ڈرائیور کا گاڑی سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار، خراب سڑک، ٹریفک کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی اور ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھو دینے کے سبب ہوا۔

24 Dec 2020, 10:32 AM

امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین

واشنگٹن: امریہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کو روکنے والی ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ بیماری پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی) کے ڈائرکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 10 دن قبل کورونا ویکسین کی سپلائی اور ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ ریڈ فیلڈ نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک کو ویکسین دستیاب نہ ہو جائے تک تک ماسک پہننے اور دیگر احتیاط برتنے میں کوتاہی نہ برتیں۔ دوا ساز کمپنی فائزر۔ بایواینٹیک اور ماڈرنا نے امریکہ میں ہفتے کے آخر تک دو ٹیکوں کے لئے ایک کروڑ ویکسین کی سپلائی کی ہے۔

24 Dec 2020, 9:31 AM

ایران پر حملہ کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے امریکہ

امریکہ ایران پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے۔ یہ اطلاع ایکسیوس ویب سائٹ نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں معلوم ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ اس سے قبل امریکی عہدے داران کا کہنا تھا کہ انہیں قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی سے پہلے ہی ایران حامی ملیشیا کی جانب سے عراق میں ممکنہ حملے کی تیاریوں کے اشارے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی بغداد کے نواح میں مارے گئے تھے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف متعدد متبادل پر غور کر رہا ہے، جن میں سے ایک ایران کے خلاف جوابی کارروائی بھی شامل ہے۔

24 Dec 2020, 8:44 AM

کولکتہ میں سڑک حادثہ، 25 افراد زخمی

کولکتہ: مغربی بنگال میں کولکتہ کے اے جے سی بوس روڈ فلائی اوور پر ایک چھوٹے ٹرک کے پلٹ جانے سے 25 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

24 Dec 2020, 7:46 AM

دہلی ہوائی اڈے پر 11 کورونا پازیٹو معاملوں سے پھیلا خوف

برطانیہ میں اچانک کورونا کی نئی اقسام کے پتہ لگنے سے پوری دنیا ایک مرتبہ پھر کورونا کے خوف کی گرفت میں آ گئی ہے۔ ہوائی اڈوں پر مزید سختی کر دی گئی ہے اور جانچ زیادہ کردی گئی ہے۔اس بیچ دہلی ہوائی اڈے پر 11 مسافر کورونا پازیٹو پائے گئےہیں جس کےبعد خوف پھیل گیا ہے۔واضح رہے برطانیہ سے آئے 950 مسافروں کی جانچ کی گئی تھی جس میں سے 11 مسافر کورونا پازیٹوپائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔