اہم خبریں: مہوبہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

22 Oct 2020, 7:58 PM

مہوبہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے پنواڑی علاقے میں درگا پوجا کی جھانکیاں دیکھ کر گھر لوٹ رہی ایک لڑکی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام پرویش رائے نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پنواڑی قصبے کی رہنے والی ایک لڑکی بدھ کی دیر شام پڑوسی کی دیگر خواتین اور سہیلیوں کے ساتھ درگا پوجا کے موقع پر سجائی گئی پرتماؤں کے درشن کے لئے گئی تھی۔ اس دریان گھر واپس لوٹے وقت ایک مقام پر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اس کے پڑوس میں رہنے والے نوجوان اشوک اہروار نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے اغوا کرکے نزیک کے ایک مکان میں لے گئے جہاں تینوں ملزمین نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی گرفت سے آزاد ہوکر لڑکی جب کافی دیر بعد گھر پہنچی تو اپنے ساتھ پیش آئے پورے سانحہ کو کہہ سنایا۔ رام پرویش نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے اس معاملے میں ملزمین اشوک اہروار ،ستیش راجپوت اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد سے ملزمین فرار چل رہے ہیں۔ پولیس نے تینوں ملزمین کی گرفتاری کی تلاش میں چھاپے ماری بھی کی لیکن انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

22 Oct 2020, 6:56 PM

جونپورمیں ایک اسمگلر گرفتار، 22 کلو گرام گانجا ضبط

جونپور: اترپردیش کے جونپور ضلع پولیس نے سکرارا علاقے سے ایک اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 22کلو 200 گرام گانجا برآمد کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پویس راج کرن نیر نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع پر تھانہ انچارج سکرارا انگد پرساد تیواری پولیس ٹیم کے ساتھ چاندپور نہر پلیا پر چیکنگ کر رہے تھے۔ اس دوران راکیش عرف ناٹے کے قبضے سے 22کلو 200 گرام گانجا،ایک طمنچہ اور کارتوس برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش سرسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ یہ بدمعاش سکرار تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بدمعاش اعظم گڑھ میں درج معاملے میں مطلوب تھا۔

22 Oct 2020, 5:56 PM

مفت کورونا ویکسین کب ملے گی، ریاست میں ہونے والے انتخاب کی تاریخ دیکھیں... راہل گاندھی

بہار میں بی جے پی نے انتخابات جیتنے پر کورونا ویکسین مفت دینے کے وعدہ کیا ہے، اس پر راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا "حکومت ہند نے کووڈ ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جاننے کے لئے کہ آپ کو ویکسین اور جھوٹے وعدے کب ملیں گے، برائے کرم اپنی ریاست میں ہونے والے انتخاب کی تاریخ دیکھیں۔


22 Oct 2020, 4:56 PM

بارہمولہ میں آپریشن کے دوران البدر کے دو ملی ٹنٹوں نے کی خود سپردگی

سری نگر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران البدر نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹوں نے خود سپردگی اختیار کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اورغیر معمولی واقعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ ملی ٹنٹ عام طور پر اہل خانہ و فورسز کی طرف سے خود سپردگی کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سوپور کے تجر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران البدر سے وابستہ دو ملی ٹنٹوں، جو حال ہی میں بھرتی ہوئے تھے، کو گھیرے میں لے لیا'۔

انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کو سرنڈر کرنے پر راضی کرنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو جائے موقع پر لایا گیا اور بالآخر ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ موصوف نے ملی ٹنٹوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ملی ٹنٹوں کو اب قومی دھارے میں واپس آکر نارمل زندگی بسر کرنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے سوپور کے تجر علاقے کو جمعرات کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

22 Oct 2020, 3:59 PM

جونپور: بیٹے کے قتل کے الزام میں والد کو عمر قید

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں ڈسٹرکٹ عدالت نے بیٹے کی گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں ملزم والد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 10 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق سرائے خواجہ علاقے کے بھکورا گاؤں باشندہ شیو کمار سنگھ نے 22 مئی 2019 کو لائسنسی بندوق سے اپنے بیٹے امت کو گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔ اس حادثے کے بعد امت کی ماں ششما سنگھ نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بعد میں ششما سنگھ اور دوسرا بیٹا انکت اپنے بیان سے مکر گئے تھے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ضلع جج مدن پال سنگھ نے کہا کہ والد کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ بیٹے کا قتل کیا ہے بلکہ باپ۔بیٹے کے پاک رشتے کو بھی تارتار کیا ہے۔ یہ معاملہ انسانی رشتوں و اعتماد کا قتل ہے۔ انہوں گواہوں وثبوتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے بیٹے کے قتل کے ملزم والد شیوکمار سنگھ کو عمر قید کی سزا کے ساتھ دس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس مقدمے کی پیروی ڈی جی سی انل سنگھ کپتان نے کی۔


22 Oct 2020, 3:14 PM

اب مہنگائی بھی ہوئی حد سے پار... راہل گاندھی

مہنگائی اور کسانوں کے ایشو پر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا۔

عام جن پر لگاتار ہوتے وار

اب مہنگائی بھی ہوئی حد سے پار

کالے قانونوں سے کسان لاچار

چھینا ان کا سمّان و ادھیکار

ہاتھ پر ہاتھ دھرے مودی سرکار

کرے صرف پونجی پتی متروں کا بیڑا پار

22 Oct 2020, 1:58 PM

مہاراشٹر میں بجلی گرنے سے 25 لوگ جھلسے

ٹھانے: مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں امبرمالی گاؤں کے پلاس پاڑا میں بدھ کو بجلی گرنے سے کم از کم 25 افراد جھلس گئے۔ ٹھانے میونسیپل کارپوریشن (آر ڈی ایم سی) کے سربراہ سنتوش کدم نے جمعرات کو بتایا کہ کل قریب سات بجے شدید بارش کے بعد ایک رہائشی علاقے میں بجلی گرنے سے 25 لوگ اس کی زد میں آنے سے جھلس گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی زد میں آنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 25 لوگ جھلس گئے۔ انہیں ساہس پور دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔ اس دوران مقامی رکن اسمبلی دولت داروغہ نے اسپتال جاکر زخمیوں کی خیریت معلوم کی۔ آخری رپورٹ ملنے تک علاقے میں آج صبح تک زبردست بارش جاری تھی۔


22 Oct 2020, 1:02 PM

ضلع محبوب آباد میں اغوا 9 سالہ لڑکے کی لاش دستیاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں اغوا 9 سالہ لڑکے کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔ اس لڑکے کی شناخت دکشت ریڈی کے طور پر کی گئی ہے، کا اتوار کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ پولیس کو ضلع کے کیسمُدرم منڈل کے انارم علاقہ کے حدود میں پہاڑ پر اس کی لاش جمعرات کی صبح دستیاب ہوئی۔ اس کا قتل کرنے کے بعد لاش کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی گئی، تاکہ اس کی شناخت چھپائی جاسکے۔ اس کے قتل کی اطلاع ملتے ہی اس کے والدین اور رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ پولیس نے اغواکاروں کو گرفتار کرلیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ گرفتارشدگان میں لڑکے کا ایک قریبی رشتہ دار بھی شامل ہے۔ یہ لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا تھا، اسی دوران 19 اکتوبر کو اس کا اغوا کر لیا گیا۔

22 Oct 2020, 11:20 AM

انڈونیشیا میں کوئلہ کان میں تودے سے 11 کی موت

جکارتہ: انڈونیشیا کے سوماترا صوبے میں ایک کوئلہ کان میں تودے گرنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک کی قدرتی آفات ایجنسی کے سینئر افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔ صوبائی قدرتی آفات ایجنسی کے آپریشنل اور ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ اران یحیٰ نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کو موارا اینم ضلع کے تنجنگ گاؤں میں واقع بغیر لائسنس والی کان میں مقامی وقت کے مطابق شام قریب چار بجے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تودے گرنے کا واقعہ اس وقت ہوا جب کان میں دوسری سائٹ پر جارہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قریب آٹھ میٹر کی گہرائی میں دبنے سے 11 لوگوں کی موت ہوئی۔ یہ کوئلہ کان ایک روایتی کان کے طورپر درجہ بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشینوں کی مدد سے سبھی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔


22 Oct 2020, 10:33 AM

ہندوستان میں کورونا کے 55 ہزار نئے کیسز، مجموعی تعداد 77 لاکھ سے تجاوز

ہندوستان میں کورونا کے 55838 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 7706946 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 702 افراد کے فوت ہو جانے کے بعد فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 116616 ہو گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79415 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد فعال کیسز میں 24278 کی کمی واقع ہوئی اور اب فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 715812 رہ گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 6874518 کورونا کو مات دے چکے ہیں۔

22 Oct 2020, 6:53 AM

بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کورونا وائرس سے متاثر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر شاہنواز حسین کورونا وائرس متاثر ہیں، جنہيں علاج کے لئے ایمس ٹروما سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ شاہنوازحسین نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے اسٹار کمپینروں میں سے ایک شاہنواز حسین نے کہا کہ "میں کچھ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے رابطے میں آیا تھا۔ اس کے بعد میں نے اپنے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔ گزشتہ چند دنوں میں جو بھی لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ہدایت نامے کے مطابق اپنی جانچ کرائیں"۔

انھوں نے مزید لکھا کہ "میں ایمس کے ٹروما سینٹر میں داخل ہوں۔ میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔ مجھے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */