اہم خبریں: بپلب دیو کے شرمناک بیان پر کھٹّر جی اور دشینت چوٹالہ خاموش کیوں... کانگریس

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا
user

قومی آوازبیورو

20 Jul 2020, 9:23 PM

بپلب دیو کا بیان شرمناک، خاموش کیوں ہیں کھٹر جی اور دشینت: رندیپ سرجے والا

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو کے ایک بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "شرمناک و افسوسناک! بی جے پی کے وزیر اعلیٰ، تریپورہ، بپلب دیو نے پنجاب کے سکھ بھائیوں و ہریانہ کے جاٹ سماج کو بے عزت کر ان کا 'دماغ کم' بتایا۔ یہ بی جے پی کی کند ذہنیت ہے۔" ساتھ ہی سرجے والا نے لکھا ہے کہ "کھٹر جی اور دشینت چوٹالہ خاموش کیوں ہیں؟ مودی جی اور نڈا جی کہاں ہیں؟ معافی مانگیں، کارروائی کریں۔" اس ٹوئٹ کے ساتھ کانگریس ترجمان نے بپلب دیو کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔

20 Jul 2020, 8:22 PM

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل کا کیا دعویٰ

کورونا بحران کے درمیان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانیہ کے میڈیکل جرنل 'دی لینسیٹ' کے ایڈیٹر اِن چیف نے کہا ہے کہ ویکسین محفوظ اور قوت مدافعت بڑھانے والا ہے۔

20 Jul 2020, 7:24 PM

کورونا بحران: سکم میں 21 سے 27 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

ہندوستان میں کورونا وائرس کا خطرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے پیش نظر کچھ ریاستوں نے اپنے یہاں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے تو کچھ ریاستوں نے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن کیا ہے۔ اس درمیان سکم میں بھی 21 سے 27 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔


20 Jul 2020, 6:34 PM

مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ کورونا پازیٹو

مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ کو پیر کے روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا۔ اسلم شیخ نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ "یہ مطلع کررہا ہوں کہ میرا کووِڈ-19 ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ حال میں مجھ میں کورونا انفیکشن کی علامات نہیں پائی گئی ہیں اور میں نے اپنے آپ کو آئیسولیٹ کیا ہے۔ میری ان سبھی سے درخواست ہے جو میرے رابطے میں آئے ہیں کہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ میں ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لئے گھر سے اپنا کام جاری رکھوں گا۔" واضح رہے کہ اسلم شیخ گزشتہ دنوں کئی وزرائے کابینہ اور اعلی نوکرشاہوں کے رابطے میں آئے تھے۔

20 Jul 2020, 5:24 PM

دہلی کا منٹو برج معاملہ، بی جے پی اپنی ذمہ داریوں سے ہمیشہ بھاگتی ہے... عآپ

عآپ کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ منٹو برج کا علاقہ این ڈی ایم سی میں آتا ہے، جو مرکزی حکومت کے ماتحت ہے، پھر بھی وہاں کی ایسی صورتحال ہے، بی جے پی اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہے- راگھو چڈھا نے مزید کہا کہ منٹو برج کے قریب بی جے پی کا آئی ٹی او پر دفتر ہے۔ اس تعمیر کی وجہ سے دہلی جل بورڈ کے پانی اور سیوریج کی لائنیں بلاک ہو گئیں، جس کے سبب منٹو برج کے نیچے پانی بھرا۔ یاد رہے کل یعنی اتوار کو تیز بارش کے سبب منٹو برج انڈر کے نیچے پانی بھر گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک ڈی ٹی سی بس وہاں ڈوب گئی تھی اور ایک نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔


20 Jul 2020, 4:20 PM

ممبر پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق کا اجتماعی نماز کی اجازت کا مطالبہ

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مساجد میں اجتماعی نماز کی ادائیگی پر عائد پابندی کو ختم کر کے مساجد کو عام نمازیوں کے لئے کھولا جائے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ مساجد میں اجتماعی نماز کی ادائیگی و نمازیوں کے ذکر و اذکار سے کورونا ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو عیدگاہ میں نماز کی اجازت و دیگر اراکین کی ادائیگی کی بھی اجازت دینی چاہیے۔

20 Jul 2020, 3:20 PM

کورونا متاثرہ شخص کی موت، گھر والوں کا لاش کے قریب جانے سے انکار

حیدرآباد: ایمبولنس کے منتظر ایک کورونا متاثرہ شخص کی سڑک پر اچانک گرنے کے نتیجہ میں موت ہوگئی تاہم اس کے رشتہ دار اس کے قریب نہیں گئے اور بلدیہ کے عہدیداروں کو ہی اس کی لاش شمشان گھاٹ منتقل کرنی پڑی۔ یہ غیرانسانی واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آیا۔یہ شخص ایمبولنس کا انتظار کرنے کے لئے گھر سے باہر نکلا تھا۔ اس کے اچانک سڑک پر گر پڑنے کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ اس کی لاش تقریباً چارگھنٹے سڑک پر ہی پڑی رہی۔ بعد ازاں ستن پلی بلدی حکام نے ہندومہاپرستھانم کے ارکان کی مدد سے اس کی لاش کو آخری رسومات کے لئے شمشان گھاٹ منتقل کرنے کے اقدامات کرنے پڑے۔ اس شخص کو والنٹر نے صبح ہی کہا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ وہ اچانک سڑک پر گرپڑا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


20 Jul 2020, 2:11 PM

اوما بھارتی نے کیا شرد پوار پر حملہ، کہا ان کا بیان رام کے خلاف

بی جے پی رہنما اوما بھارتی نے شرد پوار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "شرد پوار کا بیان رام ورودہی ہے، ان کا بیان مودی جی کے خلاف نہیں بلکہ رام کے خلاف ہے" بی جے پی رہنما اوما بھارتی نے این سی پی رہنما شرد پوار کے اس تبصرے پر ’کچھ لوگ اگر یہ سوچتے ہیں کہ رام مندر تعمیر کرنے سے کورونا وبا ختم ہو جائے گی تو شائد انہوں نے یہ پروگرام (رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی تقریب) اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے طے کیا ہو۔

20 Jul 2020, 1:25 PM

بہار میں شدید بارش، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوا پانی

بہار: شدید بارش کے بعد پٹنہ شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ کدم کونا علاقے میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ وہاں کے ایک دکاندار نے بتایا کہ "میری سیمنٹ کی دکان ہے، دکان میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے اندر رکھی تمام سیمنٹ خراب ہوگئی ہے۔"


20 Jul 2020, 12:35 PM

لکھنؤ کے 4 تھانوں میں 24 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن

اتر پردیش: لکھنؤ کے 4 تھانہ علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر غازی پور، انڈیان نگر، اشیانا اور سروجنی نگر کے چار تھانوں کے علاقوں میں 24 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، اس دوران ضروری خدمات چالو رہیں گی۔

20 Jul 2020, 11:22 AM

دہلی کانگریس پارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کو خراج تحسین

نئی ـ دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے پیر کے روز دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلادیکشٹ کو ان کی پہلی برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ شیلا دیکشت 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیر اعلی تھیں۔ 2010 میں ان کی سربراہی میں قومی دارالحکومت میں 3 سے 14 اکتوبر تک 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔


20 Jul 2020, 10:41 AM

کیا 2426 کمپنی مالکان بھی نیرو اور للت مودی کی طرح فرار ہو جائیں گے؟ راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 2426 کمپنیوں نے لوگوں کی بچت کے 1.47 لاکھ کروڑ روپے بینکوں سے لوٹ لئے۔ کیا یہ حکومت اس لوٹ مار کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سزا دے گی؟ یا وہ انہیں بھی نیرو اور للت مودی کی طرح فرار ہونے دے گی۔

20 Jul 2020, 10:12 AM

سائبیریا میں پرواز کے بعد طیارہ کا رابطہ اے ٹی سی سے منقطع

ماسکو: روس میں سائبیریا کے بریاٹیا ریپبلک روسی اے این 2 طیارہ روس جانے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی آر) سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ جہاز میں چھ افراد سوار تھے۔ وزارت ایمرجنسی کے مطابق اتوار کی شب 8:21 منٹ پر سائبیرین ایوی ایشن سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹرکوآپریٹنگ ڈیوٹی افسر سے فینکس ایئر کے طیارہ سے رابطہ منقطع ہوجانے کی اطلاع ملی تھی۔ سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کے مطابق لاپتہ طیارہ کی لوکیشن ارکٹسک خطے میں ہوسکتی ہے۔ وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ لاپتہ طیارے کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔


20 Jul 2020, 9:43 AM

چین میں کورونا وائرس کے 22 نئے معاملے

بیجنگ: چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 22 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 17 مقامی جبکہ پانچ باہرسے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کی جانے والی یومیہ رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر وائرس کے تمام کیسز شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقہ سے ہے۔

کورونا وائرس کے باہر سے آئے کیسز میں تین صوبہ سچوان میں رپورٹ ہوئے ہیں، ایک اندرونی منگولیا خود مختار علاقہ میں اور ایک کیس شینڈونگ صوبے سے ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس عرصے کے دوران کووڈ- 19 سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

20 Jul 2020, 7:54 AM

پانچ اگست کو مودی جائیں گے ایودھیا،ہوگا بھومی پوجن

ایودھیا میں شری رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کےبھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس ایودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت مہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے ایودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شری رام جنم بھومی نیاس کی جانب سے مسٹر مودی کو تین اور پانچ اگست کو آنے کی دعوت دی گئی تھی وزیراعظم کی جانب سے پانچ اگست کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے بھومی پوجن کا پروگرام کئی بار ٹالا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */